کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، ساڑھے 3 کھرب ڈوب گئے

اتوار 29 مارچ 2015 22:40

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تمام کاروباری دنوں کے دوران مندی کے بادل چھائے رہے جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 18 بالائی حدوں سے گر گیا اور31800 پوائنٹس کی سطح سے کم ہوکر 29900 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران شدید مندی کے رجحان کے سبب سرمایہ کاروں کے ساڑھے تین کھرب روپے ڈوب گئے ، سٹاک ماہرین کے مطابق مارکیٹ پہلے ہی غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلا اور لوکل فنڈز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث دباؤ کا شکار تھی ایسے موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی مالیا تی فنڈ کی رواں مالی سال پاکستان کے لئے معاشی ترقی کا5.1فیصد مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کی پیش گوئی نے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے مزید دور کر دیا ۔

(جاری ہے)

موڈیز کی جانب سے پاکستا ن کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم سے مثبت کئے جانے کے اثرات بھی مارکیٹ میں مندی کے تسلسل کو ختم نہ کر سکے ۔ماہرین کے مطابق مڈل ایسٹ بحرا ن کی وجہ سے عالمی سٹاک مارکیٹ اور تیل کی قیمتو ں میں کمی کے خدشات مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں جبکہ سیاسی عدم استحکام اورکراچی آپریشن کے ردعمل میں کسی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کے خدشات پر سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں اسی وجہ سے وہ کاروبار میں خاص دلچسپی نہیں لے رہے تاہم مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشن کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ ،توانائی اورفرٹیلائزر سیکٹر زمیں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 32075.72پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا لیکن کاروباری سیشن کے اختتام تک تیزی کے اثرات مندی میں تبدیل گئے ۔

گزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 25کروڑ 83لاکھ 24ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 12ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 9کروڑ 92لاکھ 6ہزار حصص رہا اور ٹریڈنگ ویلیو 6ارب روپے تک محدود رہی۔ مجموعی طور پر 1392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 254کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 1057میں کمی اور 81 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون، جہانگیر صدیقی، میپل لیف، بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک، اینگرو کارپوریشن اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند