پاکستان کا معاشی مستقبل گوادر پورٹ سے جڑا ہوا ہے‘ کامران مائیکل

گوادر سے کاشغر تک سڑک کے روابط کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچا یا جا رہا ہے ،80فیصد تعمیراتی کا مکمل ہوچکا

بدھ 1 اپریل 2015 20:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہازرانی کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل گوادر پورٹ سے جڑا ہوا ہے، حکومت گوادر پورٹ کے منصوبہ کو مظبوط تر بنا کر ملکی معاشی ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کر رہی ہے،پاکستان اپنے دوست ملک چین کے ساتھ گوادر سے کاشغر تک سڑک کے روابط کو بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے جس کا 80فیصد تعمیراتی کا مکمل ہوچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اخبارنویسوں سے دوران گفتگو کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گوادر سے کاشغر تک شاہراہ کی تعمیر سے یہ منصوبہ ایک معاشی ایکسپریس وے بن جائے گا ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اس سلسلہ میں تیزی سے کام جاری ہے۔ کامران مائیکل نے مذید کہا کہ گوادر پورٹ منصوبہ سے پاکستان اور چائنہ کے مابین معاشی و انسانی ترقی اور خوشحالی کے ایک سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چائنہ کی طرف سے جلد ہی پاکستان کو 4ہزار میگا واٹ بجلی فراہم ہو جائے گی جس سے پاکستان میں بجلی کا بحران 2017تک ختم ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں نئی صنعتوں کے فروغ کے لئے صنعتکاروں کو ہر ممکنہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔ نئی صنعتوں کے قیام سے غربت کا خاتمہ ہو گا، ملکی برآمدات بڑھیں گی جس سے ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئندہ نسلوں کو محفوظ اور روشن پاکستان دینا ہے جس کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کے معاشی ترقی کے وژن کی تکمیل ازحد ضروری ہے۔ حکومت ملک کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائی سے بخوبی آگا ہ ہے اور ان کے موثر حل کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل پیرا ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے مقامی نجی سکول بحریہ گرائمر ہائی سکول سیالکوٹ میں منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری طارق اختر سبحانی، ذوالفقار غوری، نیول ریکروٹمنٹ آفیسر طارق جمیل اور سکول پرنسپل مس خان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی