کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں93ارب 91کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس527.19پوائنٹس اضافے سے 31132.25پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی30700,30800,30900,31000اور 31100کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحا ل ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں93ارب 91کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت17.85فیصدکم جبکہ72.23فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دروان ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31169پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس527.19پوائنٹس اضافے سے 31132.25پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے268کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ80کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں93ارب 91کروڑ74لاکھ59ہزار14روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 69کھرب3ارب 5کروڑ12لاکھ 19ہزار302روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں20کروڑ19لاکھ 86ہزار 820شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں4کروڑ39لاکھ6ہزار430 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت157.00روپے اضافے سے3307.00روپے اورایکسائیڈ پاک کے حصص کی قیمت53.50روپے اضافے سے1123.50روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت423.95روپے کمی سے8055.05جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.00روپے کمی سے600.00روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں3کروڑ94لاکھ75ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت2.17روپے اضافے سے48.37روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ22لاکھ99ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.40روپے اضافے سے30.67روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس288.61پوائنٹس اضافے سے 19781.56پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1027.29پوائنٹس اضافے سے 51061.09جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس307.97پوائنٹس اضافے سے 22167.24پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز