لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25انڈیکس 116.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5236.66پربندہوا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزتیزی کا رجحان رہا ایل ایس ای 25انڈیکس 116.09پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ5236.66پربندہوا۔ مجموعی طور پر91کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔29 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔ 3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ مارکیٹ میں کل11لاکھ13ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ2لاکھ2 ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے 1 لاکھ2ہزار حصص۔ سدرن الیکٹرک پاورکمپنی لمیٹڈ کے1 لاکھ25ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت8.07روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت2.00روپے کم ہو گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu