ہواوے نے ایک اورغیرمعمولی گیجٹMediaPad T1 8.0 متعارف کرادیا

جمعرات 2 اپریل 2015 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) عالمی سطح پرٹیلی کمیونیکیشنز سلوشنزفراہم کرنیوالی معروف کمپنی ہواوے نے ایک اورغیرمعمولی گیجٹ(چھوٹاآلہ)MediaPad T1 8.0 متعارف کرادیا ہے جومنفرداورحیرت انگیزایپلی کیشنزاوراعلی معیارکے آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہے جبکہ اس کا ہموارڈیزائن اورہلکا پن دیگرخصوصیات ہیں۔ MediaPad ہموار اوربلارکاوٹ انٹرنیٹ سرفنگ اور 4G اور وائی فائی سپورٹ کے ذریعے اپنے صارفین کوناقابل فراموش تجربہ کی فراہمی کویقینی بناتا ہے۔

MediaPad T1 8.0 ، 7.9 ملی میٹرکے انتہائی پتلے ڈیزائن کا ایک ہلکا دھاتی ٹیبلٹ ہے جس کویوزر اپنے ساتھ رکھنے پرکسی قسم کا بوجھ محسوس نہیں کرتا ۔میڈیا ٹیب کا وزن محض 360 گرام ہے اور اب کسٹمر زبغیرکسی بوجھ کے اپنے ساتھ اہم دستاویزات اور حتی کہ پورا دفترگھمانے کے قابل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہواوے کے مارکیٹنگ سربراہ فرازایم خان کا کہنا ہے کہ Huawei نے ہمیشہ اعلی معیارکی مصنوعات تیارکی ہیں MediaPad T1 8.0 ایک گیجٹ (چھوٹا آلہ)ہے جواپنے صارفین کیلئے قریبی ساتھی کے طور پر کام کرے گا ۔

انھوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر معمولی آلات شروع کرنے کے ضمن میں ہمارا بنیادی مقصد اپنے قابل قدر کسٹمرزکی زندگیوں کو آسان اور آرام دہ بناناہے ۔یہ ٹیبلٹ Qualcomm MSM8916 چپ اور 1.2 گیگاہرٹز کی رفتارکے 28 nm A53 Quad-core پروسیسر،2MP فرنٹ ،5MP کے ریئرکیمرے، انڈرائیڈ 4.4 (KitKat) آپریٹنگ سسٹم ، 4800mAh کی طویل بیٹری لائف،16GB ROM ،1GB RAM ، 32GB تک قابل توسیع انٹرنل میموری اور Huawei کے منفرد ایموشن UI 2.3 سے لیس ہے جبکہ اس کی سکرین ریزولوشن 800*1280 پکسلز ہے جوصاف وشفاف تصویراورویڈیوبنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی