کراچی اسٹاک مارکیٹ پرچھائے مندی کے بادل چھٹ گئے،زبردست تیزی کا رحجان غالب

کے ایس ای 100انڈیکس 15بالائی حدوں کے اضافے سے 31000ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 19:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) گذشتہ کئی ہفتوں سے کراچی اسٹاک مارکیٹ پرچھائے مندی کے بادل چھٹ گئے ۔سرمایہ کا روں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہونے اور مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے سبب گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان غالب رہا،کے ایس ای 100انڈیکس 15بالائی حدوں کے اضافے سے 31000ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہوگیا اور کاروباری ہفتہ کے اختتام پر انڈیکس 29900پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 31400پوائنٹس کی بلندسطح پر بند ہوا ۔

گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ کے سرمایے میں 221ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ69کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ۔ایس ای سی پی کی جانب سے مارکیٹ کے حوالے سے رائج قوانین پر سختی کیساتھ عملدرآمد کراوانے کی ہدایت پر کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز مارکیٹ دباؤ کا شکارہوگئی ،غیر ملکیوں سرمایہ کاروں کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کے انخلاء کے سبب 100 انڈیکس میں 1ہزار سے زائد پوائنٹس گھٹ گیاتاہم ایس ای سی پی کی جانب سے مارکیٹ کے حوالے سے مختلف افواہوں اور منفی اطلاعات کی فوری ترید یا وضاحت ادارے کی جانب سے جاری کرنے کے احکامات پر سرمایہ کاروں نے سک کا سانس لیاجس کے بعد مارکیٹ میں منگل سے جمعہ تک4کاروباری دنوں کے دوران تیزی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی، آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈسہولت کے تحت پاکستان کو قرضے کی مد میں چھٹی قسط کے موصول ہوجانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح بڑھ جانے کی اطلاعات پرملکی وغیر ملکی سرمایہ کا روں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہوگیا جسکے بعد ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ متحرک ہوگئے ۔گزشتہ پیر تا جمعہ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 31460.69پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ پوراہفتہ دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28648.23پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا جمعہ کے دوران سے کے ایس ای 100انڈیکس میں30000،30100،30200،30300،30400،30500،30600،30700،30800،30900،31000، 31100،31200،31300 اور31400پوائنٹس کی15بالائی حدوں کو عبور کر گیا تاہم کاروباری ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس میں 1456.13پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100انڈیکس 29957.83پوائنٹس سے بڑھ کر 31413.96پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس817پوائنٹس کے اضافے سے19886.19پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 21550.09پوائنٹس سے بڑھ ہوکر22270.04پوائنٹس پر جا پہنچا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب 21ارب32کروڑ45لاکھ7ہزار477روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 67کھرب13ارب8کروڑ66لاکھ94ہزار551روپے سے بڑھ کر 69کھرب34ارب41کروڑ12لاکھ2ہزار28 روپے ہو گیا۔گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ28کروڑ50لاکھ 62ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو12ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین20کروڑ19لاکھ86ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو10ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 1851کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے1094کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 683میں کمی اور74کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک ،بینک آف پنجاب، فوجی سیمنٹ،پی آئی اے ،پاک الیکٹرون،اینگرو کارپوریشن،سدرن الیکٹرک ،جاپان پاوراورٹی آر جی پاک لمیٹڈ سرفہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی