اے او این نے پاکستان میں اعزازی انشورنس کورمتعارف کرادیا

اتوار 5 اپریل 2015 16:30

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) مانچیسٹریونائیٹڈ اورانشورنس کمپنی اے او این نے ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے پاکستان میں اپنا پہلا اعزازی پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرادیا ۔جس کو ملک میں مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔” یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کور صارفین کے لیے صرف نیا ہایئر (Haier) اسمارٹ فون خریدنے پر دستیاب ہوگا اور ساتھ ہی ان کو اے اواین اینڈ مانچیسٹریونائیٹڈ انشورنس کارڈ بھی ملے گا،سیکیورٹی جنرل انشورنس کے ذریعے مفت پرسنل حادثاتی بیمہ کے تحت حادثاتی موت پر 20ہزار روپے تک کا مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، اس نئے اعزازی انشورنس کور کے تعارف کے موقع کو منانے کے لیے اے اواین اورمانچیسٹریونائیٹڈ ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ کے نام سے خصوصی پروموشن بھی چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اے او این پرسنل ایکسیڈنٹ کور حاصل کرنے والے ازخود قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے جس کے تحت انھیں مانچیسٹر انگلینڈ میں اے او این ٹریننگ کمپلیکس میں مانچیسٹر یونائیٹڈ ٹیم پلیئرز کو دیکھنے، ملاقات اور بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ساتھ ہی انھیں روزانہ انعامات بشمول مانچیسٹریونائیٹڈ ٹریننگ کٹس، اسپورٹس بینگز اور فٹبال جیتنے کا بھی موقع ملے گا، یہ پروموشن اپریل 2015 سے 12ماہ تک جاری رہے گی اور ونر کا اعلان ہایئر کے اسپیشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیا جائے گا۔

اس موقع پر اے اواین پاکستان میں سی ای او خرم علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں مانچیسٹریونائیٹڈ کے ساتھ اپنا پہلا پرسنل ایکسیڈنٹ کور متعارف کرانے کے موقع پر خوشی محسوص کر رہے ہیں۔ہایئر موبائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیشان قریشی نے کہا کہ اس انشورنس کور کے واحد تقسیم کار ہونے کی وجہ سے ہم اس ”یونائیٹڈ، وی گو ہایر“ مہم کے بارے میں بہت پرجوش ہیں، اے او این اور مانچیسٹر یونائیٹڈ کے درمیان اشتراک عمل کے باعث ہم ہایئر اسمارٹ فون کسٹمرز کو مانچیسٹر میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا منفرد موقع بھی پیش کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد