حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کاثبوت دیا؛ضلعی صدر کسان بورڈ

اتوار 5 اپریل 2015 17:06

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء) کسان بورڈکے ضلعی صدرمیاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے عوام دشمنی کاثبوت دیاہے پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیںآ دھی رہ گئی ہیں لیکن ہمارے حکمران خسارہ پورے کرنے کے نام پرعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈال کراپنی تجوریاں بھررہے ہیں،پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کاسب سے زیادہ اثرزراعی معیشت پرہوتاہے،تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی زرعی مداخل کوخریدنے اورلے جانے اورزرعی مصنوعات کومنڈیوں میں لانے کے لئے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کردیاجاتاہے ،ایسے اقدامات سے واضح ہوتاہے کہ پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو توڑنے کی گھناونی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ ملکی آبادی کا68فیصد زراعت سے منسلک ہے جن کی زندگی ملک پرقابض اشرافیہ نے اجیرن بنادی ہے۔

(جاری ہے)

کسان اورمزدورملک کاسب سے زیادہ مظلوم طبقہ ہے جن کی زندگی سے سکون چھین لیاگیاہے۔کسان ساراساراسال محنت کرتاہے مگراس کی محنت کاپھل جاگیرداراورسرمایہ دارکھاتے ہیں اورکسان کے بچے بھوکے پیٹ سوتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کے پاس سونااگلنے والی زرخیززمین اورمحنت کرنے والے کسان ہیں لیکن وہ نااہل اور کسان دشمن قیادت کی وجہ سے آلوپیازتک بیرون ملک سے درآمدکرنے پرمجبورہے۔

شوگرملوں،کاٹن ملوں اوررائس ملوں نے لوٹ ماراور کرپشن کی انتہاکررکھی ہے۔دھان اور کپاس کی فصلوں کواونے پونے خریدکرکسانوں کواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا،شوگرملوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ،کنڈوں میں ہیرپھیری کرکے اور حکومتی وعدالتی احکامات کے باوجودگنے کے حکومتی ریٹ سے کم خریدکر کریشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑے ہیں اوراب گنے کے کاشتکاروں کوادائیگیاں نہ کرکے ان کامعاشی قتل عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ محنت کسان کرتاہے مگراس کاپھل ساہوکاراورسرمایہ دارکھاتے ہیں یہ صریح ظلم ہے جس کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ حکومت فوری طورپرپٹرولیم مصنوعات میں کیے جانے والے اضافہ واپس لے اور کسانوں کوریلیف دینے کے لئے کسان دوست پالیسیوں کااعلان کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا

ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا