مشترکہ غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر فورم ،وفاقی اردو یونیورسٹی کے عہدیداران کا اجاس ،انتظامی صورت حال پر اظہار تشویش

بدھ 8 اپریل 2015 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 اپریل۔2015ء)مشترکہ غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر فورم ،وفاقی اردو یونیورسٹی کے عہدیداران کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں جامعہ کی موجودہ انتظامی صورتحال اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے سلسلے میں ہونے والی غیر ضروری تاخیر کے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اخباری خبروں کے مطابق یونیورسٹی کی سینٹ کی طرف سے یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ کو 3 ماہ کے لیے جبری رخصت پر بھیج کر عارضی چارج کراچی یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ کو دیا جاچکا ہے لیکن تاحال یونیورسٹی کا چارج عارضی طور پر تعینات شیخ الجامعہ کے سپرد نہیں کیا گیا جس کے بعد ملازمین اس بات کا تعین کرنے سے قاصر ہیں کہ وہ اپنے مسائل و دفتری امور کے سلسلے میں کس سے رجوع کریں اور یونیورسٹی ایک غیر یقینی اور بحرانی کیفیت کا شکار ہے اور ملازمین میں اس صورتحال کی بناء پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ شیخ الجامعہ کی متعدد بار یقین دہانی کے باوجود اب تک ملازمین کو ہاؤس سیلنگ کے بقایا جات کی ادائیگی، سینیارٹی لسٹ کا اجراء اور دیگر متعدد معاملات بھی تعطل کے شکار ہیں۔ لہٰذا مشترکہ غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر فورم کے اس پلیٹ فارم سے یونیورسٹی کے چانسلر و صدرِ پاکستان جناب ممنون حسین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قومی زبان میں تعلیم دینے والے واحد ادارے کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ اس اجلاس میں غیر تدریسی ملازمین ویلفیئر فورم کے کنوینیئر محمد آصف محمود، ڈپٹی کنوینیئر عبدالمجید بلوچ، محمد عدنان اور ارکان جاوید ناز ، مبین شہزاد ، حسنین بلوچ اور حسیب احمد نے شرکت کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے

لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے