- Home
- Business
- Business News
- خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی،معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے ..
خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی،معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا‘ خواجہ ضرار کلیم
جمعرات 9 اپریل 2015 16:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09 اپریل۔2015ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم نے کہا ہے کہ خصوصی اکنامک زون کے قیام اور نیا شہر آباد کرنے کا منصوبہ صنعتی،معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا، گوادر پورٹ اور پاک چائنا اکنامک کاریڈور خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے،یہ منصوبہ خطہ میں اور پاکستان کیلئے نئی معاشی زندگی کا باعث ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی اکنامک زون کا قیام اور نیا شہر آباد کرنے کے مجوزہ منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور معروف بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرکے فی الفوز ضروری کام شروع کیا جا رہا ہے جو قابل تحسین ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا مجوزہ منصوبے پر عملدرآمد سے لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ صنعتی ترقی کیلئے توانائی کے بحران کا خاتمہ بہت ضروری ہے جس پر کئی حوالوں سے کام کرنے کی اشدضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور پاک چائنا اکنامک کاریڈور خطے کی خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے جو خطہ میں اور پاکستان کیلئے نئی معاشی زندگی کا باعث ہو گا۔ ضرار کلیم نے مزید کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے خیبر پختونخوا میں ساٹھ کلومیٹر طویل نئی شاہراہ ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کا افتتاح کیا،اس کو منصوبہ کا پہلا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹر ک کے علاوہ اس کاریڈور میں ریلوے لائن،تیل اور گیس کی پائپ لائنیں اور فائبر آپٹکس کیبلز بچھائے جانے کی تجویز بھی منظور کی جا چکی ہے،یہ منصوبہ خطے میں گیم بدل دے گا جس سے کاشغر گوادر پراجیکٹ سے دنیا کے تین ارب لوگوں کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مشترکہ تجارتی اور ٹرانسپورٹ کا ریڈور کا قیام عمل میں آئیگا جس کے ذریعے خطے کی تجارت دنیا کے ترقی یافتہ خطوں کی طرح تیز اور با سہولت ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اعلان کردہ اکنامک کاریڈور میں تبدیلی سے اس کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑے گا حکومت منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے اور جلد از جلد اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائے،کوریڈور کا روٹ تبدیل کرنے سے بلوچستان کے لوگوں کو تحفظات ہیں،حکومت کو انہیں اعتماد میں لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں مشترکہ تجارتی اور ٹرانسپورٹ کا ریڈور کا قیام عمل میں آنے سے خطے کی تجارت دنیا کے ترقی یافتہ خطوں کی طرح تیز اور با سہولت ہو گی۔Browse Latest Business News in Urdu
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
امن وامان کی خراب صورتحال، لوٹ مار کے بڑھتے واقعات اور پولیس افسران کی جانب سے دکانداروں کے تعاون نہ ..
چیئرمین تعلیمی بورڈراولپنڈی محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے مختلف امتحانی ..
کراچی چیمبر کے صدر کا ایف بی آر سے ایس آر او 350 کو مؤخر کرنے کا مطالبہ
نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے، چوہدری شافع حسین
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کاموسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف شجرکاری مہم کا انعقاد
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
سی ٹی او لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کی سہولت بحال کرنا خوش آئند ہے۔ کاشف انور
لاہور چیمبر میں لینگویج کورسز یکم مئی سے شروع ہونگے
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
کراچی چیمبر بجٹ تجاویز ارسال کرے، جائزے کے بعد حکومت کو سفارشات پیش کریں گے، نعیم انوار
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی
PSX Live Index
Updated: 02:59:02pm | 23-04-2024
Status: Open | Volume: 558,142,147 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary