راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹول کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں

جمعہ 10 اپریل 2015 19:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 اپریل۔2015ء)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام راولپنڈی کی تاریخ کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹول کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ،دبئی شاپنگ فیسٹول کی طرز پر راول شاپنگ فیسٹول 2 سے 10مئی تک راولپنڈی کی تمام بڑی مارکیٹس جن میں صدر، کمرشل مارکیٹ،مری روڈ ، چائنہ مارکیٹ ،موتی بازار ، راجہ بازار، فیض آباد ،شمس آباد اور چکلالہ سکیم IIIشامل ہیں میں بھرپور سیل لگائی جائے گی ،شہر کی تمام تاجر تنظیموں نے چیمبر کو اپنی حمایت کا یقین دلادیا، انتظامیہ بھی فیسٹول کو کامیاب بنانے میں راولپنڈی چیمبر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، شہر کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا ،بینک روڈ کو واک فری زون بنایا جائے گا اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے فیسٹول کو چار چاند لگانے کیلئے چیمبر سے رابطے تیز کر دیئے ،راولپنڈی چیمبر کے صدر سید اسد مشہدی کا کہنا ہے کہ شاپنگ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد میٹرو بس منصوبے سے تباہ ہونیوالے کاروبار کی بحالی ہے تا کہ شہر میں کاروباری سر گرمیوں کو دوبارہ سے فروغ دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالہ تمام علاقوں میں واقع تمام دکانوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور اس ضمن میں تمام بڑے برانڈز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے ،ہر دکان پر خصوصی کاؤنٹر بنائے جائیں گے جہاں خریداری کرنے والوں کو کوپن جاری کئے جائیں گے کوپن کے ذریعے مخصوص دنوں میں چھوٹے انعام جبکہ ایونٹ کے اختتام پر بڑے پروگرام میں میگا پرائز کی قرعہ اندازی میڈیا کی موجودگی میں کی جائے گی۔

اسکے علاوہ موسیقی کے پروگرام اور دیگر رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں تا کہ خریداروں کو تفریح کے مواقع فراہم کئے جا سکیں اور بچوں کے لئے کھیلنے کی مخصوص جگہیں اور پارکنگ کی سہولت کے لئیانتظامیہ کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے تا کہ عوام سکون سے اس شاندار فیسٹول سے لطف اندوز ہو سکیں۔ فیسٹول کی دھوم اور راولپنڈی چیمبر کی شناخت کو دیکھتے ہوئے بڑی کمپنیاں اس فیسٹول میں چیمبر کی شراکت کی خواہشمند ہیں ،راولپنڈی چیمبر نے اشتہاری بورڈز کی بکنگ کا کام تیز کر دیا ہے اور ہر مارکیٹ کی ایسوسی ایشن اور عام دکانداروں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں تا کہ راولپنڈی کے اس میگا ایونٹ کو صحیح معنوں میں کامیاب بنایا جاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی