پاکستان میں ایک ارب روپے کی سرمایہ سے22ٹن فی گھنٹہ کی مجموعی پیداواری گنجائش کا حامل مینگو پلپ بنانے کا سب سے بڑا پلانٹ آئندہ مئی میں پیداوار شروع کرے گا

ہفتہ 11 اپریل 2015 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 اپریل۔2015ء) پاکستان میں ایک ارب روپے کی سرمایہ سے22ٹن فی گھنٹہ کی مجموعی پیداواری گنجائش کا حامل مینگو پلپ بنانے کا سب سے بڑا پلانٹ آئندہ مئی میں پیداوار شروع کرے گا ۔ دو مراحل میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے آم، امرود، چیکو کے گودے سمیت ٹماٹر کا پیسٹ اور دیگر پھلوں کا پلپ اور کنسٹریٹ تیار کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 44کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائیگی جس میں 16کروڑ 50لاکھ روپے اٹلی سے پلانٹ کی درآمد پر خرچ ہوں گے،اس پلانٹ سے حاصل ہونے والا پلپ مقامی سطح پر فروٹ جوس کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ سرپلس پیداوار ایکسپورٹ کی جائیگی۔ پلانٹ لگانے والی افتخار احمد اینڈ کمپنی کے چیئرمین محمد ندیم احمد نے اس ضمن میں بتایا کہ جدید پلانٹ 15اپریل کو کراچی پہنچے گا جو 25اپریل تک سرگودھا پہنچایا جائے گا، جدید نوعیت کا پلانٹ ایک گھنٹے میں 12ٹن پلپ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یہ پلانٹ پیداواری گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑا پلانٹ ہے کمپنی کا پہلے ہی کراچی میں 10ٹن فی گھنٹہ گنجائش کا پلانٹ کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح ان کی کمپنی دوسرے پلانٹ کی تنصیب کے بعد 22ٹن فی گھنٹہ کی مجموعی پیداواری گنجائش کے ساتھ دنیا کی سرفہرست پلپ تیار کرنے والی کمپنیوں میں شامل ہوجائیگی۔ پلانٹ کے لیے تیار کی جانے والی عمارت کا مکمل ڈھانچہ بھی دبئی سے درآمد کیا گیا ہے جسے سرگودھا میں 25ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ فیکٹری کی تعمیر اور پلانٹ کی تنصیب کا کام مئی میں مکمل ہوجائے گا اور آم کے آئندہ سیزن میں پلپ کی پیداوار شروع کردی جائیگی۔

اس پلانٹ سے سرگودھا، بھلوال اور دیگر زرعی علاقوں میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پھلوں کو ضایع ہونے سے بچاکر ویلیو ایڈیشن کے ذریعے زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 3سے 4بڑے پلپ یونٹ قائم ہیں جن کی مجموعی پیداواری گنجائش 30 ٹن فی گھنٹہ ہے اس نئے پلانٹ کی تنصیب کے بعد پاکستان میں نصب اسٹیٹ آف دی آرٹ ویلیو ایڈیشن پلانٹس کی مجموعی صلاحیت بھی بڑھ کر 42ٹن فی گھنٹہ تک پہنچ جائیگی ۔ پلانٹ کی تعمیر کے اگلے مرحلے میں کینو کا پلپ بھی تیار کیا جائے گا جبکہ پلانٹ کے نزدیک جدید طرز پر ماڈل فارمنگ بھی کی جائیگی تاکہ پھلوں کا معیار بہتر بنانے کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جاسکے پلانٹ میں ایک جدید لیبارٹری بھی تعمیر کی جارہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ