کاروباری ہفتہ کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بارپھر مندی کی زدمیں آگئی

کے ایس ای 100انڈیکس 32300پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرکر32200پوائنٹس پرآگیا

پیر 13 اپریل 2015 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) کاروباری ہفتہ کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بارپھر مندی کی زدمیں آگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32300پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گرکر32200پوائنٹس پرآگیا جبکہ 30ارب سے زائد روپے کی کمی سے سرمائے کامجموعی حجم 71کھرب سے گھٹ کر 70کھرب روپے رہ گیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروبار کے آغاز پرملاجلا رجحان دیکھاگیا۔

توانائی،سیمنٹ،پیٹرولیم اوربینکنگ سیکٹر میں محدود خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران100انڈیکس 32400پوائنٹس سے صرف 6پوائنٹس کی دوری پرجاپہنچاتاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز اوربروکریج ہاؤسز کی جانب سے حصص کی فروخت کے باعث انڈیکس 32100پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گرگیا تاہم کاروبارکے اختتام سے قبل مارکیٹ میں ریکوری کے باعث انڈیکس 32200پوائنٹس کی نفسیاتی حد پردوبارہ بحال ہوگیا لیکن 32300پوائنٹس کی سطح کوکھوبیٹھا ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز کے ایس ای 100انڈیکس میں 102.48پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اورانڈیکس 32350.93پوائنٹس سے گھٹ کر 32248.45پوائنٹس پربندہوا اسی طرح 64.47پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 20450.54پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 22893.21پوائنٹس سے کم ہوکر 22806.72پوائنٹس ہوگیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30ارب 3کروڑ11لاکھ 10ہزار 13روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 71کھرب 16ارب 18کروڑ64لاکھ 61ہزار 556روپے سے کم ہوکر 70کھرب 86ارب 15کروڑ53لاکھ 51ہزار 543روپے رہ گیا۔

پیرکومارکیٹ میں 26کروڑ35لاکھ53ہزار حصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 14ارب روپے تک محدود رہا جبکہ گذشتہ جمعہ کو25کروڑ36لاکھ 55ہزار حصص کاکاروبار ہوا تھا اورٹریڈنگ ویلیو 15ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزمجموعی طورپر 361کمپنیوں کاکاروبار ہوا جس میں سے 137کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،204میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے جہانگیرصدیق کمپنی 3کروڑ 28لاکھ،پاک الیکٹرون 3کروڑ13لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ78لاکھ، فوجی سیمنٹ 2کروڑ50لاکھ اورمیپل لیف سیمنٹ 1کروڑ89لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے ہینوپاک موٹرز کے بھاؤ میں 44.32روپے اورمچلس فروٹ کے بھاؤ میں 19.16روپے کااضافہ جبکہ ایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں 58.50روپے اورانڈس ڈائنگ کے بھاؤ میں 32.09روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش ہے، ڈاکٹر سجاد ارشد

سعودی  عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

سعودی عرب، سونے کے نرخوں میں اضافہ

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ  محمداورنگزیب ..

متحدہ عرب امارات اورپاکستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اوربرادرانہ تعلقات ہیں ، وزیرخزانہ محمداورنگزیب ..

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کے حالات عالمی معاشی بحالی کے لئے بڑاخطرہ بن گئے ہیں، میاں زاہد حسین

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

معروف صنعتکار شبیر منشاء چھرہ پاکستان چائنا بزنس کونسل کے چیئرمین مقرر

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس اریناکی کاروباری شخصیات کے اعزاز میں تقریب

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

ایس ای سی پی کی لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائع کرنے کی ہدایت

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی،  صدر  راولپنڈی چیمبر

سعودی وفد کی پاکستان آمد خوش آئند، سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گی، صدر راولپنڈی چیمبر