مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا

ہفتہ 15 جون 2024 21:18

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں استحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2024ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران عیدالاضحی قریب آنے کی وجہ اور جنرز نے روئی کی اور سیلینگ کی ہوئی ہے پھٹی کی آمد کے نسبت زیادہ تعداد میں جزوی طور پر جینگ فیکٹریاں شروع ہونے کی وجہ سے کاروباری حجم نسبتا کم رہا عیدالضحی کے بعد کی ڈیلیوری کے بھی خاصے سودے ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے روئی کے بھا ؤمیں استحکام ہے صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ 20000 تا 20400 روپے اور صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا 21000 تا 21500 روپے گوکہ ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے کاروبار تہم سا گیا ہے حاضر کے سودے نہیں ہورہے پہلے کئے ہوئے سودے بھکتائے جارہے ہیں عید کے بعد کی ڈیلیوری کی روئی کی مانگ موجود ہے لیکن جنرز پھٹی کی رسد کے متعلق غیر یقینی کی وجہ سے ایڈوانس سودے کرنے سے اجتناب برت رہے ہیں نئی جینگ شروع کرنے والے جنرز عید کے بعد کی ڈیلیوری کے سودے کرنے میں دلچسپی لیں گے۔

(جاری ہے)

بہرحال عید کے بعد کاروباری حجم میں اضافہ ہوگا لیکن جولائی میں بارشوں کی پیشن گوئی کی وجہ سے جنرز بھی سوچ سمجھ کر کاروبار کریں گے فی الحال بہت ضرورت مند ملز ہی خریداری میں دلچسپی دکھا رہی ہیں کیوں کہ ملوں کی پوزیشن بھی اچھی نہیں ہے کاٹن یارن اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ضرورت ابھی نہیں ہے۔ بجٹ میں اقدام لئے جاتے ہیں اس پر کاروبار منحصر ہے۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 20000 تا 20400 روپے 40 کلو پھٹی کا بھا ؤ9000 تا 10200 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 21000 تا 21500 روپے پھٹی کا بھاؤ 11000 تا 12000 روپے چل رہا ہے پھٹی کی آمد بہت محدود ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 19700 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمیں نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں مجموعی طور پر زیادہ اتار چڑھا کے بعد کم ہیں۔

نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھافی پانڈ 70 تا 73.50 امریکن سینٹ کے درمیان چل رہا ہے۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 24-2023 کیلئے 1 لاکھ 77 ہزار 100 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔علاوہ ازیں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نے مالی سال 2024-25 کے مجوزہ بجٹ پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی اور اسے ایک رجعت پسندانہ بجٹ قراردیا ہے ، اپٹما نے کہا کہ مجوزہ بجٹ نے ٹیکسٹائل شعبے کے بیٹھ جانے کا اندیشہ ہے، بیروزگاری ، سیاسی اور اقتصادی استحکام کو بھی خطرہ ہوگا۔

جس کے ملک کی سیاسی ،سلامتی اور اقتصادیات پر مضر اثرات مرتب ہوں گے مالی سال 2022 میں پاکستان سی019.3 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئیں جو 2023 میں کم ہوکر 16.5 ارب ڈالرز رہ گئیں ۔ جب کہ 2024میں پورے مالی سال کمی کا رجحان برقرار رہا ۔60 کروڑ ڈالرز کی کمی واقع ہوچکی ہے ایسے میں ٹیکسٹائل شعبے کی مدد کے لئے حکومت کی جانب سے فوری مداخلت کی ضرورت ہے اس صنعت کو درپیش توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے اقدام نہیں کئے گئے ۔

برآمدات پر ٹیکسوں کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 29فیصد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دو فیصد ایڈوانس ٹیکس بھی لیا جارہا ہے ۔ 18فیصد سیلز ٹیکس سمیت ٹرن اوور ٹیکس مقامی مینو فکچررز کے لئے مزید نقصان دہ ہے جو پہلے ہی بجلی کے گراں نرخوں سے بدحال ہیں ۔ جس کی وجہ سے یارن کی درآمد میں 600 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ اس سے تجارتی توازن بگڑ گیا فنڈزبروقت ادا نہیں کئے جارہے ۔جس سے دیوالیہ پن کا خطرہ بڑھ رہا ہے ۔ سیلز ٹیکس اور دیگر فنڈز کی ادائیگی میں غیرمعمولی تاخیر صنعتوں کے لئے بحران میں بڑھاوے کا باعث ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جون 2024  میں بزنس پراسسنگ میپنگ کی تکمیل کے بعد ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جون 2024 میں بزنس پراسسنگ میپنگ کی تکمیل کے بعد ورکشاپ کا انعقاد

ایس ای سی پی کی یورپی یونین میں پاکستانی سفارتی مشنز اور قونصلر نمائندوں کے لیے کمپنیوں کے آسان اندراج ..

ایس ای سی پی کی یورپی یونین میں پاکستانی سفارتی مشنز اور قونصلر نمائندوں کے لیے کمپنیوں کے آسان اندراج ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2،300 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2،300 روپے کمی ریکارڈ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

سوزوکی موٹر کارپوریشن کاآلٹو ہیچ بیک گاڑی کا وزن 15فیصد تک کم کرنیکا فیصلہ

سوزوکی موٹر کارپوریشن کاآلٹو ہیچ بیک گاڑی کا وزن 15فیصد تک کم کرنیکا فیصلہ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

فیصل آباد ویمن چیمبرکے انتخابات کے لئے  ممبران کی حتمی فہرست 20 اگست کو جاری کی جا ئے گی،صبا مجید

فیصل آباد ویمن چیمبرکے انتخابات کے لئے ممبران کی حتمی فہرست 20 اگست کو جاری کی جا ئے گی،صبا مجید

فیصل آباد چیمبر کے الیکشن کیلئے ووٹرز کی عبوری لسٹ جاری،29جولائی تک اعتراضات طلب

فیصل آباد چیمبر کے الیکشن کیلئے ووٹرز کی عبوری لسٹ جاری،29جولائی تک اعتراضات طلب

تاجر دوست سکیم کے تحت فیصل آباد کیلئے ویلیو ایشن چارٹ جاری کر دیا گیا

تاجر دوست سکیم کے تحت فیصل آباد کیلئے ویلیو ایشن چارٹ جاری کر دیا گیا

لاہورچیمبر آف کامرس نے ممبران کو ریگولیٹری معاملات پر مشاورت فراہم کرنے کیلئے  ایس ای سی پی کلینک قائم ..

لاہورچیمبر آف کامرس نے ممبران کو ریگولیٹری معاملات پر مشاورت فراہم کرنے کیلئے ایس ای سی پی کلینک قائم ..

آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافہ کیا جارہا ہے :ظفر اقبال چوہدری

آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافہ کیا جارہا ہے :ظفر اقبال چوہدری

لاہور چیمبر میں ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا گیا

لاہور چیمبر میں ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا گیا