ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ

اتوار 16 جون 2024 12:40

ملک میں  گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں  5 فیصد کی کمی ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2024ء) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے11 ماہ میں ملک میں گاڑیوں کے 11 لاکھ 94ہزار 467 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 12لاکھ 56ہزار 512 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مئی میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 33ہزار 85 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو اپریل کے مقابلہ میں 10 فیصد اور گزشتہ سا ل مئی کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے ۔ اپریل میں ملک میں ایک لاکھ 21 ہزار 417 یونٹس اور گزشتہ سال مئی میں ایک لاکھ 6 ہزار 314 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ملک میں کاروں کے 71ہزار 449 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کےمقابلہ میں 23 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروں کی 92ہزار 554 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 11ماہ میں موٹرسائیکلوں کے 10لاکھ 38ہزار 423 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موٹرسائیکلوں کے 10 لاکھ 85ہزار 930 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تھری وہیلرز کے 21ہزار 778یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 20 فیصد زیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تھری وہیلرز کے 18ہزار 98 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جون 2024  میں بزنس پراسسنگ میپنگ کی تکمیل کے بعد ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان کسٹمز کی جانب سے جون 2024 میں بزنس پراسسنگ میپنگ کی تکمیل کے بعد ورکشاپ کا انعقاد

ایس ای سی پی کی یورپی یونین میں پاکستانی سفارتی مشنز اور قونصلر نمائندوں کے لیے کمپنیوں کے آسان اندراج ..

ایس ای سی پی کی یورپی یونین میں پاکستانی سفارتی مشنز اور قونصلر نمائندوں کے لیے کمپنیوں کے آسان اندراج ..

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2،300 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2،300 روپے کمی ریکارڈ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

سوزوکی موٹر کارپوریشن کاآلٹو ہیچ بیک گاڑی کا وزن 15فیصد تک کم کرنیکا فیصلہ

سوزوکی موٹر کارپوریشن کاآلٹو ہیچ بیک گاڑی کا وزن 15فیصد تک کم کرنیکا فیصلہ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

فیصل آباد ویمن چیمبرکے انتخابات کے لئے  ممبران کی حتمی فہرست 20 اگست کو جاری کی جا ئے گی،صبا مجید

فیصل آباد ویمن چیمبرکے انتخابات کے لئے ممبران کی حتمی فہرست 20 اگست کو جاری کی جا ئے گی،صبا مجید

فیصل آباد چیمبر کے الیکشن کیلئے ووٹرز کی عبوری لسٹ جاری،29جولائی تک اعتراضات طلب

فیصل آباد چیمبر کے الیکشن کیلئے ووٹرز کی عبوری لسٹ جاری،29جولائی تک اعتراضات طلب

تاجر دوست سکیم کے تحت فیصل آباد کیلئے ویلیو ایشن چارٹ جاری کر دیا گیا

تاجر دوست سکیم کے تحت فیصل آباد کیلئے ویلیو ایشن چارٹ جاری کر دیا گیا

لاہورچیمبر آف کامرس نے ممبران کو ریگولیٹری معاملات پر مشاورت فراہم کرنے کیلئے  ایس ای سی پی کلینک قائم ..

لاہورچیمبر آف کامرس نے ممبران کو ریگولیٹری معاملات پر مشاورت فراہم کرنے کیلئے ایس ای سی پی کلینک قائم ..

آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافہ کیا جارہا ہے :ظفر اقبال چوہدری

آئی ایم ایف کی ایما پر بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشاہ اضافہ کیا جارہا ہے :ظفر اقبال چوہدری

لاہور چیمبر میں ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا گیا

لاہور چیمبر میں ایس ای سی پی کلینک قائم کردیا گیا