عالمی بینک پاکستان میں زرعی ترقی کا خواہاں ہے

منگل 14 اپریل 2015 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اپریل۔2015ء) چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن سے عالمی بینک کے مشن برائے زرعی افزائش کے مندوبین نے چیف ایڈوائزر مسٹر رینالڈ ڈنکس کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات و منصوبہ بندی محمد وسیم ‘ سیکریٹری لائیو اسٹاک نور محمد لغاری ‘ سیکریٹری ایگریکلچر شاہد گلزار شیخ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

عالمی بینک کے دیگر مندوبین محترمہ طاہرہ سید اور نذر محمد شیخ نے حکومت سندھ کے اعلیٰ افسران سے بات چیت میں ٹیم لیڈر کی مدد کی ۔ محترمہ طاہرہ سید نے بتایا کہ عالمی بینک پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقیاتی خدمات میں دلچسپی رکھتا ہے اور صوبہ سندھ کو اس سلسلے میں اولین ترجیح دی گئی ہے ۔ سندھ میں زرعی ترقی کے لئے پروجیکٹ 18 ماہ میں تشکیل دیا گیا ہے اور افزائش مویشیاں کے شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسٹر رینالڈ نے پروجیکٹ کی ترجیحات پر گفتگو کی اور بتایا کہ ترجیحی نکات میں گائے بھینس‘ چاول ‘ کھجور اور دیگر لوازمات کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔ 8 اضلاع میں پہلے مرحلے کی خدمات عمل میں لائی جانی ہیں ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد وسیم نے بتایا کہ ان کے حالیہ دورہ واشنگٹن میں انہوں نے محسوس کیا کہ عالمی بینک سندھ سمیت پاکستان میں ترقی کے لئے بہت دلچسپی رکھتا ہے اور اس وقت سندھ میں کم از کم دس ترقیاتی پروجیکٹس پر کام ہورہا ہے ۔

چیف سیکریٹری نے عالمی بینک کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ میں عالمی بینک کی خدمات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ ان کے نتیجے میں دور رس اقدامات اور نتیجہ خیز اثرات مرتب ہوں گے ۔اس موقع پر چیف سیکریٹری اور عالمی بینک کے مندوبین نے اے سی ایس پی اینڈ ڈی محمد وسیم کی اولوالعزمی کو بہت سراہا ۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ وہ ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کرکے پروجیکٹ کو مہمیز کرتے رہیں گے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ