سیڈ ایکٹ کاشتکاروں ، زراعت کی تباہی کا پروانہ ہے، سینیٹ منظوری نہ دے،پاکستان اکانومی واچ

بدھ 15 اپریل 2015 19:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15اپریل۔2015ء) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا ترمیمی سیڈ ایکٹ 2014کاشتکاروں کی موت کا پروانہ ہے سینیٹ اسکی منظوری نہ دے۔ پالیسی ساز بین الاقوامی کمپنیوں کے منافع کیلئے جنیاتی طور پر تبدیل شدہ بیجوں کے فوائد و نقصانات کا تفصیلی مطالعہ کئے بغیر انھیں بھرپور انداز میں روشناس نہ کروائیں۔

ان بیجوں کو کیڑوں اور بیماریوں سے بڑی حدتک محفوظ اور زیادہ پیداوار کا زریعہ قرار دیا گیا ہے جو تحقیق سے غلط ثابت ہوا۔پیداوار میں اضافہ کے بہانے کاشتکاروں کو انکی مرضی کے خلاف بیج کے استعمال پر مجبور کرنا انکے مفادات اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جوپاکستان کے زرعی شعبہ کو ہمیشہ کیلئے سالانہ چھ ارب ڈالر کے بیج اور ادویات فروخت کرنے والی امریکی کمپنی کا غلام بنانے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری شدہ بیان میں کہاکہ ان بیجوں سے اگنے والی فصل کو زیادہ ادویات کی ضرورت ہوتی ہے جس سے ماحول،زیر زمین پانی، کسانوں اور مویشیوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کمپنی کی کیڑے مار دوائیں جڑی یوٹیوں، سنڈیوں وغیرہ میں مدافعت پیدا کرتی ہیں جس سے کاشتکار کمپنی کی مصنوعات کا مستقل خریدار بننے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

روس نے جنیاتی طور پر تبدیل شدہ بیجوں سے اگی فصل کی درامد پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ جرمنی، فرانس اور کئی دیگر ترقی یافتہ ممالک ان بیجوں اور ان سے اگنے والے اناج، پھلوں اور سبزیوں کو انسانی صحت اور ماحول کیلئے مضر قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں۔ عالمی بینک کے سرطان کے تحقیقاتی مرکز، دیگر اداروں، این جی ، پبلک ہیلتھ و کیمیا کے ماہرین اور سائنسدانوں نے جنیاتی طور پر تبدیل شدہ بیجوں اور ان پرچھڑکنے والی دوا کو کینسر، امراض قلب، امرض جگر و معدہ اور دیگر بیماریوں کا سبب قرار دیا ہے اسکے باوجود پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اس امریکی ہتھیار کوبخوشی اپنا رہا ہے جو خودکشی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ