کراچی محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈز نے غلط ڈیکلیریشن کے حامل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تین کنٹینرز روک لئے

جمعرات 16 اپریل 2015 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) باوثوق ذرائع کے مطابق کراچی محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈز نے غلط ڈیکلیریشن کے حامل افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تین کنٹینرز روک لئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کو نامعلوم ذرائع سے اطلاع دی گئی کہ اے ٹی ٹی کے کنٹینرز کی محکمہ کسٹمرز میں داخل کرائی جانے والی گڈز ڈیکلیریشن کے برعکس دیگر اشیاء کی ترسیل ہورہی ہے اس اطلاع پر ڈائریکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز پر کارروائی کرتے ہوئے تین اے ٹی ٹی کنٹینرزکو روک لیا جس کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ تینوں کنٹینرز میں داخل کردہ گڈ ڈیکلیریشن کے برعکس تین ہزار سے زائد اعلیٰ قسم کے بیئرز کے ڈبے ، ایل سی ڈی ٹیلی ویژن سیٹ ، کاسمیٹکس اور دیگر اشیاء موجود تھے جبکہ جمع کرائے گئے گڈز ڈیکلریشن میں ٹولز ، ریڈیوز ، آئینے اور گلاس کے بوتل ظاہر کئے گئے تھے ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 95فیصد کارگو ظاہر کردہ گڈز ڈیکلریشن کی بنیاد پر کسٹمرز ایگزامنیشن کے بغیر کلیرنس کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کی جانب یس مس ڈیکلیریشن کے حامل مذکورہ کنٹینرز کے متعلقہ افغان درآمد کنندہ کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے توقع ہے کہ ڈائریکٹوریٹ محکمہ کسٹمز کے اعلیٰ حکام کی مشاورت سے افغان کسٹمرز کو ان کی درآمد کنندگان کی بے قاعدگیوں کے بارے میں آگاہ کرے گا ۔ واضح ر ہے کہ راہداری کے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ٹرانزٹ ٹریڈ کے کارگو کی صرف دس فصد گڈز ایگزامیشن کی جاسکتی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ