انڈسٹریل فیڈرز کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے‘ لاہور چیمبر

بجلی کی بچت کیلئے اقدامات اٹھانا اچھی بات ،توانائی کا سنگین بحران بجلی کی پیداوار بڑھانے سے ہی حل ہوگا

جمعرات 16 اپریل 2015 19:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ انڈسٹریل فیڈرز کو چوبیس گھنٹے بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے کیونکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتی پیداوار بْری طرح متاثر ہورہی ہے جس کے اثرات ملکی برآمدات پر مرتب ہورہے ہیں۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل انڈسٹریل فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مثتثنیٰ قرار دیا گیا تھا جس کے بہت اچھے نتائج بہتر ہوئے، اس سے صنعتوں کی پیداوار بڑھی اور ایکسپورٹرز اپنے ایکسپورٹ آرڈرز باآسانی پورے کررہے تھے مگر تقریباً دو ہفتے قبل انڈسٹریل فیڈرز پر بھی چار گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی جو اب آٹھ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر کے نائب صدر نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ایکسپورٹ چار سے پانچ ارب ڈالر تک کم ہوئی ہیں جو لمحہ فکریہ ہے، اگر لوڈشیڈنگ کی صورتحال یہی رہی تو صورتحال مزید خراب ہوگی۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ بجلی کی پیداوار بڑھنے سے نہ صرف صنعتی پیداوار بڑھے گی بلکہ افراط زر کم ہوگا اور حکومت کے محاصل بڑھیں گے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بجلی کی بچت کے لیے دکانیں بند کرانے کا فیصلہ تاجر برادری کی مشاورت سے کرے تاکہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بچت کے لیے اقدامات اٹھانا اچھی بات لیکن توانائی کا سنگین بحران بجلی کی پیداوار بڑھانے سے ہی حل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی