ایل جی نے 4کے انٹرٹینمنٹ مارکیٹ میں پرائم یوایچ ڈی خصوصیات کا اعلیٰ ٹی وی متعارف کرادیا

جمعرات 16 اپریل 2015 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16اپریل۔2015ء)ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے سال 2015 کی اپنی پہلی الٹرا ایچ ڈی ٹی وی سیریز لانے کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں اعلیٰ معیار کے 55 انچ اور 65 انچ اسکرین کے ماڈلز (یو ایف 9500) متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایل جی کی یہ سیریز پرائم یو ایچ ڈی ٹی وی (PRIME UHD TV )سے منسلک ہے جو الٹرا ایچ ڈی ٹی وی کی اعلیٰ سطح سے بھی بہتر ہے کیونکہ اس میں کلر پرائم (ColorPrime)ٹیکنالوجی شامل ہے۔

ابتدائی طور پر ایوری کلر کمز الائیو (Every Color Comes Alive)کے تحت ڈیزائن کے ذریعے پرائم یو ایچ ڈی ٹی وی کی تین دلچسپ تھیمز پرائم پیکچر(PRIME Picture)، پرائم ڈیزائن (PRIME Design)اور پرائم اسمارٹ (PRIME Smart)ہیں۔ ایل جی کا نیا اعلیٰ الٹرا ایچ ڈی ٹی وی مکمل طور پر گہرائی سے استعمال کے ساتھ باسہولت اسمارٹ فنکشنز سے آراستہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک نفیس ڈیزائن میں ڈسپلے کی اعلیٰ ٹیکنالوجیز اور باسہولت خصوصیات کے ساتھ ایل جی کے پرائم یو ایچ ڈی ٹی وی کو ملاحظہ ایک بالکل نئی سطح کا احساس فراہم کرتا ہے۔

ایل جی کا ماڈل یو ایف 9500 پرائم سطح کی خصوصیت جیسے کلرپرائم ٹیکنالوجی، الٹرا لومینینس(ULTRA Luminance)، 4K ان پلین سوئچنگ (آئی پی ایس) پینل اور پرائم ماسٹرنگ انجن (Prime Mastering Engine)سے لیس ہے جو حقیقی طور پر ایک اعلیٰ اور سنیما جیسے استعمال کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایل جی کی کلر پرائم ٹیکنالوجی کے ذریعے وسیع پیمانے پر رنگ اور انکے شیڈز نمایاں ہوتے ہیں جس سے تصویر گہرائی کے ساتھ حقیقی نظر آتی ہے۔

الٹرا لومینینس ٹیکنالوجی مستقل طور پر دکھائے جانے والے روشن اور تاریک حصوں کا تجزیہ کرتی رہتی ہے تاکہ انتہائی بلندیوں اور اضافے سے شرح کانٹراسٹ کے ساتھ زیادہ بہتر رنگوں سے تصویر فراہم کرے۔ ایل جی کے 4کے آئی پی ایس پینل کے ساتھ یہ ٹی وی انتہائی چوڑے زاویوں کے ساتھ تفصیلی منظر پیش کرتا ہے۔ پرائم ماسٹرنگ انجن سیٹنگز کے ذریعے تصویر کے معیار کو انتہائی معیار تک پہنچانے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

اس کے ڈسپلے کی تمام بہترین خصوصیات سنیما اسکرین ڈیزائن میں موجود ہیں۔ اس کو آڈیٹوریم اسٹینڈ سے سپورٹ دی جاسکتی ہے جس سے یہ مکمل طور پر ٹی وی کا منظر پیش کرتا ہے۔ یہ اسٹینڈ ساوٴنڈ ریفلیکٹر کے ذریعے ٹی وی کی آواز بھی بڑھاتا ہے۔ آواز کے میدان میں ایل جی نے اعلیٰ آڈیو تیار کرنے والے ہرمان/کردن نے ایل جی کے یوایف 9500 کو ایک گہرا، زرخیز ساوٴنڈ سسٹم فراہم کیا ہے جس میں 4.2 سی ایچ 60 ڈبلیو اسپیکرز اور الٹرا سراوٴنڈ سسٹم شامل ہے۔

ٹی وی کے سامنے اسپیکر ٹی وی دیکھنے والے ناظرین کی جانب آواز بھیج کر بہتر معیار کا ساوٴنڈ پیدا کرتے ہیں ۔یو ایف 9500 ٹی وی ایل جی کی ویب او ایس اسمارٹ ٹی وی (webOS 2.0 Smart TV)یوزر انٹرفیس پر بھی چلتا ہے جو پرائم اسمارٹ کی اہم خصوصیت ہے۔ اس کے اپ گریڈڈ انٹرفیس میں مزید کارآمد فنکشنز شامل ہیں جبکہ یہ استعمال میں بدستور سادہ اور تصوراتی طور پر اصلی ویب او ایس ہے۔

مثال کے طور پر ویب او ایس 2.0 کی تیزی سے تبدیلی اور جلد و تیز تبدیلیوں میں ویڈیو مواد اضافی مواد کی تلاش کا کام اسکو دیکھنے کے دوران کسی بھی رکاوٹ کے بغیر کرسکتا ہے۔ اسی طرح ان میں سب سے پہلے بوٹنگ اور لوڈنگ کا دورانیہ بھی بہتر ہوگیا ہے اور پسندیدہ چینل کو بھی کسی عمل میں رکاوٹ ڈالے آسانی سے لاوٴنچ بار میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی میں ٹی وی اور مانیٹر کے شعبہ کے سربراہ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ انکیو لی نے کہا کہ" 4Kکا حیران کن استعمال فراہم کرنے کی کاوشوں کے ساتھ ہمیں بھرپور یقین ہے کہ یو ایف 9500 سیریز ایل جی کے برانڈ کو مستحکم بناکر حقیقی زندگی جیسی تصویر، نفیس ڈیزائن اور باسہولت اسمارٹ خصوصیات کے ساتھ اس کا ہم معنی بن جائے گی ۔

ہم اپنی پیش رفت میں جدید، اعلیٰ ڈسپلے ٹیکنالوجیز اور باسہولت ٹی وی خصوصیات کے ساتھ مزید بہتری لارہے ہیں تاکہ کمپنی کو عالمی سطح کی اعلیٰ ٹی وی مارکیٹ میں انتہائی پسندیدہ پوزیشن حاصل ہوجائے۔ "

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے

رواں سال  معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے،  پی ایس ایکس    اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

چوہدری شافع حسین سے ترکیہ قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج  نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ  پوزیشن برقرار رکھی

فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں،ڈیوٹیوں،ٹیکسوں کی وصولی کے لیے30 اور 31مارچ کو بینک برانچیں کھلی رہیں گی

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے  اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1500روپے اضافہ ریکارڈ

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی