عوام کو اس وقت ٹیکسز کے ساتھ 65 روپے فی یونٹ بجلی کا سامنا ہے جو ناقابل برداشت ہے؛ پاکستان بزنس فورم

حکومت سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پی ) کے ساتھ معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ ؛ وفاقی وزیر توانائی کو خط

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 جولائی 2024 18:53

عوام کو اس وقت ٹیکسز کے ساتھ 65 روپے فی یونٹ بجلی کا سامنا ہے جو ناقابل برداشت ہے؛ پاکستان بزنس فورم
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2024ء) صدر و چیئرمین (جنوبی پنجاب ) پاکستان بزنس فورم خواجہ محبوب الرحمٰن اور ملک سہیل طلعت نے بریفنگ میں بتایا کہ ہم  نے وفاقی حکومت سے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز ) کے ساتھ معاہدے منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی گرڈ کےلئے سستے اور کم لاگت ذرائع سے بجلی حاصل کی جا ئے،جن میں نا جائز شرائط اورکیپیسٹی چارجز شامل نہ ہوں ، پاکستان بزنس فورم نے گزشتہ روز ایک تفصیلی خط میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے کہا کہ بجلی کے ناقابل برداشت نرخوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر صنعتی یو نٹس کی بندش کا سامنا ہے اور بڑے پیمانے پر بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

انہو ں نے واضح کیا کہ ملک میں 40,000میگاواٹ سے زیادہ کی پیداواری صلاحیت موجود ہے؛ جب کہ زیادہ سے زیادہ ڈیمانڈاور ڈسٹریبیوشن کی صلاحیت محض 25,000میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

لہذا، ملک میں نمایاں طور پر بجلی کی اضافی اورغیر ضروری پیداواری صلاحیت موجودہے۔ صدر پاکستان بزنس فورم نے خط میں اس بات پر زور دیا کہ 40 کمپنیوں کو 2 ٹریلین روپے کے کیپیسٹی چارجزکی ادائیگیاں قومی معیشت کو مفلوج کر رہی ہیں اور آئی پی پیز ظالمانہ انداز میں اس بات سے قطہ نظربھی کیپیسٹی چارجز وصول کرتی رہتی ہیں کہ وہ بجلی پیدا کریں یا نہ کریں۔

واضح رہے کہ کیپیسٹی چارجز بجلی کی کل لاگت کا دو تہائی بنتے ہیں؛ جبکہ ایندھن کی قیمت صرف ایک تہائی پر مشتمل ہے۔ خط میں مزید کہا کہ پتہ چلتا ہے کہ آئی پی پیز ڈالر کے لحاظ سے 73 فیصد سے زیادہ منافع حاصل کر رہی ہیں؛ جو کہ بین الاقوامی معیارات کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زیادہ اور ظالمانہ ہے۔ پاکستان کا انرجی سیکٹر 1994کی پاور پالیسی کے بعد سے آئی پی پیز کے ساتھ مسلسل ان معاہدات کے مسائل میں پھنسا ہوا ہے۔

ان معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کا گردشی قرضہ فروری 2024تک 2.64 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ عوام کو اس وقت ٹیکسز کے ساتھ 65 روپے فی یونٹ بجلی کا سامنا ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پی بی ایف کا اعلی سطحی وفد  رواں ہفتہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء اویس لغاری، رانا تنویر حسین، محمد اورنگزیب، مصدق ملک، اور دیگر وزراء سے  صنعت و زراعت کو درپیش چیلنجز اور اپنی پری بجٹ تجاویز کے متعلق ملاقات میں معیشت کو درپیش مسائل پر ملاقات کرے گا

Browse Latest Business News in Urdu

آئی پی پیز کو ادا کی گئی کیپیسٹی پیمنٹس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، گوہر اعجاز

آئی پی پیز کو ادا کی گئی کیپیسٹی پیمنٹس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، گوہر اعجاز

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں  روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز سے معاہدوں کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے معیاری اشیا  ءلوگوں کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں،احسان ..

ماڈل بازاروں میں فری ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے معیاری اشیا ءلوگوں کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں،احسان ..

برائلر گوشت کی قیمت میں6روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں6روپے کلو کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ

بین الاقوامی  تجارتی نمائش  بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقا 2024میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں 5 اگست تک جمع ..

بین الاقوامی تجارتی نمائش بلیک ہیٹ مڈل ایسٹ اینڈ افریقا 2024میں شرکت کے لئے درخواستیں 5 اگست تک جمع ..

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کمی، فی تولہ500روپے سستا

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کمی، فی تولہ500روپے سستا

بین الاقوامی تجارتی نمائش  میں شرکت کے لئے درخواستیں 6 اگست  تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 6 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

شدید مندی کے بعد مثبت رجحان،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 833 پوائنٹس کا اضافہ

شدید مندی کے بعد مثبت رجحان،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 833 پوائنٹس کا اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں مسلسل اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا معمولی اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا معمولی اضافہ