سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14 فیصد کااضافہ

بدھ 10 جولائی 2024 14:55

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں  کی ترسیلات زر میں     14 فیصد کااضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2024ء) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 7.424 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2023 میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 6.533 ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ جون میں سعودی عرب سے ترسیلات زر کا حجم 809 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 57 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل جون میں سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 516 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

(جاری ہے)

مئی کے مقابلہ میں جون میں سعودی عرب سے ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

مئی میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم 819 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو جون میں کم ہو کر 809 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکا حجم 30.251 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 10.7 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2023 میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 27.33ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔932

Browse Latest Business News in Urdu

ایف پی سی سی آئی میں ریپبلک آف ملاوی کا یوم آزادی منایا گیا

ایف پی سی سی آئی میں ریپبلک آف ملاوی کا یوم آزادی منایا گیا

بارش سے نمٹنے کیلئے ادارے مربوط انداز میں حکمت عملی اختیار کریں، کاٹی

بارش سے نمٹنے کیلئے ادارے مربوط انداز میں حکمت عملی اختیار کریں، کاٹی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کی زیر صدارت اجلاس

صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی زیر صدارت اجلاس

سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافہ ریکارڈ

سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس منعقد

سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس منعقد

معروف پاکستانی ٹیک انٹرپرینیور نعمان سعید کا سٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک حصص حاصل ..

معروف پاکستانی ٹیک انٹرپرینیور نعمان سعید کا سٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک حصص حاصل ..

مسابقتی کمیشن  کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر   معلومات    کے اندراج کی اہمیت  کے حوالہ سے سیشن

مسابقتی کمیشن کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر معلومات کے اندراج کی اہمیت کے حوالہ سے سیشن

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر   معلومات افشا ءکرنے کی اہمیت  کے حوالہ سے سیشن ..

مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام سیمنٹ کے تھیلوں پر معلومات افشا ءکرنے کی اہمیت کے حوالہ سے سیشن ..

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر  میں    13 فیصد کااضافہ

یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 13 فیصد کااضافہ

ملک میں  موٹر سائیکلوں  کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر  4 فیصد کمی

ملک میں موٹر سائیکلوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کمی

ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں  گزشتہ مالی سال کے دوران     26 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران 26 فیصد کی کمی ریکارڈ