پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

مارکیٹ ایک بار پھر78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال

جمعہ 2 اگست 2024 23:09

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2024ء) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں مالی سال 2025 میں نجکاری کے منصوبے کی منظوری ملنے کے امکان پرمندی کے بادل چھٹ گئے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو تیزی کا رجحان غالب آگیا اور مارکیٹ ایک بار پھر78ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی۔مارکیٹ کے سرمائے میں 29ارب روپے سے زاید کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ53.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں485.68پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77740.31پوائنٹس سے بڑھ کر78225.98پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح 185.54پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 25045.41پوائنٹس سے بڑھ کر25230.94پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 49361.75پوائنٹس سے بڑھ کر49751.28پوائنٹس ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں29ارب11کروڑ13لاکھ18ہزار62روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 103کھرب44ارب22کروڑ78لاکھ21ہزار530روپے سے بڑھ کر103کھرب73ارب33کروڑ91لاکھ39ہزار592روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو20ارب روپے مالیت کے 44کروڑ34لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو13ارب روپے مالیت کے 27کروڑ89لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 439کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،142میں کمی اور61کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے سنر جیکو پاک 6کروڑ69لاکھ ،دی آرگینک میٹ1کروڑ86لاکھ ،پاک الیکٹرون 1کروڑ73لاکھ ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ68لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ65لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے بھائو میں129.67روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 7029.67روپے ہو گئی اسی طرح 64.68روپے کے اضافے سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 991.65روپے پر جا پہنچی جبکہ ریلائنس کاٹن اسپننگ ملز لمیٹڈ کے بھائو میں69.17روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 650.83روپے ہو گئی اسی طرح65.00روپے کی کمی سے رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 7400.00روپے پر آ گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاک قطر ماہانہ انکم پلان کیلیی1.6137 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان کردیا

پاک قطر ایسٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے پاک قطر ماہانہ انکم پلان کیلیی1.6137 روپے فی یونٹ منافع کا اعلان کردیا

حکومت تاجر برادری  کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، رکن قومی اسمبلی  ملک ابرار ..

حکومت تاجر برادری کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار ..

جے ایس گلوبل کیپٹل کی سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے 21 ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز میں  نمایاں کارکردگی

جے ایس گلوبل کیپٹل کی سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کے 21 ویں سالانہ ایکسیلینس ایوارڈز میں نمایاں کارکردگی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,700 روپے اضافہ ریکارڈ

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کا آئی سی سی آئی بزنس رول ماڈل ایواڈز کی تقریب سے خطاب

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کا آئی سی سی آئی بزنس رول ماڈل ایواڈز کی تقریب سے خطاب

مسابقتی کمیشن نے گٹھ جوڑ کر کے بولی لگانے پر دس اسٹیل سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

مسابقتی کمیشن نے گٹھ جوڑ کر کے بولی لگانے پر دس اسٹیل سپلائرز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے

برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت ، فارمی انڈوں کے نرخ

ملاکنڈ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 24 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی بلامقابلہ منتخب

ملاکنڈ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 24 رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی بلامقابلہ منتخب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  کمی خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے،عاطف اکرام شیخ

چین میں وسط خزاں فیسٹیول کے پہلے دن پورے ملک میں 216 ملین  کے قریب  مسافروں کی آمد و رفت

چین میں وسط خزاں فیسٹیول کے پہلے دن پورے ملک میں 216 ملین کے قریب مسافروں کی آمد و رفت

چیمبر انتخابات کے باعث بدھ اور جمعرات کومعمول کی سرگرمیاں اور پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی،مزمل سلطان

چیمبر انتخابات کے باعث بدھ اور جمعرات کومعمول کی سرگرمیاں اور پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی،مزمل سلطان