آسٹریلیا: رواں سال کے دوران مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ

جمعرات 23 اپریل 2015 16:01

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء) آسٹریلیا میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مہنگائی میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ آسٹریلیا کے شماریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ تک صارفین کے حساس اعشاریوں میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے پہلی سہ ماہی کے دوران افراط زر کی سالانہ شرح 1.3 فیصد ہو گئی جبکہ گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی کے دوران افراط زر کی سالانہ شرح 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.2 فیصد کمی اور پھلوں کی قیمتوں میں 8.0 فیصد کمی کے باعث افراط زر کی شرح میں نرمی کا رجحان رہا۔

Browse Latest Business News in Urdu