کراچی اسٹاک ایکسچینج تین سال سے دنیا کی دس بہترین پر فارمنگ مارکیٹس میں شمار کی جارہی ہے، ماہرین

بنکوں کی شرح منافع میں کمی پر اب عوام کی ایک بڑی تعداد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر راغب ہورہی ہے محمد علی جناح یونیورسٹی میں کراچی اسٹاک ایکسچینج کا موجودہ رحجان پر سیمینار سے اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹس کا خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) عوامی جمہوریہ چین کے صدر کی پاکستان آمد اور اس کے نتیجے میں دستخط ہونے والی مفاہمت کی یاداشتوں کی بنا پر شیئرز مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی جانب سے انویسٹمنٹ فرینڈلی ماحول کی حوصلہ افزائی اور اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی شمولیت کی اجازت کے بعد پاکستان کی شیئر مارکیٹ اس وقت اپنی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور اب عوام بنکوں کے شرح منافع میں کمی کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جانب زیادہ راغب ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین نے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی بزنس ایڈمنسٹریشن سیمینار سوسائیٹی کے زیر اہتمام "کراچی اسٹاک ایکسچینج کا موجودہ رحجان "کے موضوع پرہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے اے کے ڈی سیکورٹی کے سی ای او محمد فرید عالم،عارف حبیب گروپ کے نائب صدر افتخار حسین اور محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالوہاب نے خطاب کیا۔

سیمینار سے اپنے خطاب میں محمد فرید عالم نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج تین سال سے دنیا کی دس بہترین پر فارمنگ مارکیٹس میں شامل ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن77 بلین ڈالر زہے، گزشتہ تین برس میں ہماری اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ کی شرح 49 فی صد رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمپنیاں دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ منافع دے رہی ہیں جن کی تعداد 500 کے قریب ہے۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری بہت سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے اور اس کے لئے اپنے روئیہ میں لچک پیدا کرنے کی ضرورت ہے،جلد بازی میں فیصلے کرنے کے بجائے لمبی مدت کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ آپ کا سرمایہ محفوظ رہے اور منافع بھی حاصل کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سروس سیکٹر جی ڈی پی میں 27,153 بلین ڈالرز ایکویٹی فنڈز فراہم کرتا ہے اور یہ ہمارا سروس سیکٹر ہی ہے جس کی کارکردگی کی بنا پر غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر متوجہ ہوتے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ افتخار حسین نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سات برس سے مسلسل اوپر کا جانب جارہی ہے اور شئیر ہولڈرز کو بہت اچھا منافع دیا جارہا ہے ،25 سے 30 کمپنیاں ایسی ہیں جو مسلسل منافع دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹاک مارکیٹ میں بھیڑ چال کا ماحول پایا جاتا ہے، بہت سارے لوگ بروکرز کو اپنے شئیرز کی خرید و فروخت کا اختیار دے دیتے ہیں جو غلط بات ہے جس کی بنا پر ان کو نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے اس لئے ان کو چاہیے کہ اپنے سرمائے کے تحفظ کے لئے تھوڑی سی فیس دے کر سرمایہ کاری کے مشیر سے مشورہ کرلیا جائے تاکہ انکی سرمایہ کاری محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا میڈیا چھو ٹے سرمایہ کاروں کے نقصانات کو تو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے لیکن جب وہ بہت زیادہ منافع حاصل کرتے ہیں تو اسے اجاگر نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج 1947 میں 100 ملین کے سرمائے سے قائم کیا گیا تھا تو اس وقت رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد صرف پانچ تھی مگر اب یہاں 561 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں اوراس کی سرمایہ کاری کا حجم 1181 بلین روپے سے زائد ہے۔

محمد علی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالوہاب نے کہا کہ ان کو اسٹاک مارکیٹ کا 55 سال کا تجربہ ہے ، ان کا طریق کار یہ ہے کہ جن کمپنیوں کے شئیرز کی قیمت جب بہت گرجاتی ہے تو وہ شئیرز خرید لیتے ہیں پھر ہوتا یہ ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد جب ان کمپنیوں کے حالات بہتر ہونا شروع ہوتے ہیں تو ان کے شئیرز کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے اور یوں اپنی سرمایہ کاری پر اچھا خاصا منافع ملنے لگتا ہے۔انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اگر وہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ان کو چاہیے کہ وہ کمپنیوں کی سالانہ رپورٹ کا ضرور مطالعہ کیا کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس