ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ریکارڈ

جمعہ 23 اگست 2024 20:49

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2024ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار روپے کا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے اضافہ کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 172 روپے کے اضافے سے 224,451 روپے سے بڑھ کر 224,623 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 205,747 روپے سے بڑھ کر 205,904 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,950 روپے اور 2,529.14 روپے پر مستحکم رہی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت2,504 ڈالر سے کم ہو کر 2,492 ڈالر ہو گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu