کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں60کروڑ81لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس69.18پوائنٹس اضافے سے 33844.30پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 27 اپریل 2015 17:42

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں محدود پیمانے پر تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں60کروڑ81لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز محدود پیمانے پر تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی33800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں60کروڑ81لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت14.30فیصدکم جبکہ52.04فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،توانائی ،بینکنگ اور آٹو موٹیو سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33970پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس69.18پوائنٹس اضافے سے 33844.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ191کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔

سرمایہ کاری مالیت میں60کروڑ81لاکھ64ہزار113روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر73کھرب10ارب 66کروڑ69لاکھ50ہزار247روپے ہوگئی ۔پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں26کروڑ34لاکھ61ہزار 40شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں4کروڑ39لاکھ88ہزار730 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت38.92روپے اضافے سے1138.19روپے اورمری بریوری کے حصص کی قیمت28.23روپے اضافے سے930.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے9200.00جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت39.07روپے کمی سے742.93روپے ہوگئی ۔پیر کو فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ79لاکھ44ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت61پیسے کمی سے33.79روپے جبکہ بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ1ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت33پیسے اضافے سے9.93روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس62.12پوائنٹس اضافے سے 21768.03پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس4.00پوائنٹس اضافے سے 55090.97جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس2.01پوائنٹس اضافے سے 23607.58پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات