پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے‘لاہورچیمبر

بدھ 4 ستمبر 2024 21:50

پاکستان اور جاپان کے درمیان معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے‘لاہورچیمبر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) جاپان کے ایک اعلی سطحی کاروباری وفدنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر دوطرفہ تجارتی ومعاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری اور وفد کے سربراہ ہیڈیو ہویرگوچی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر نے پاکستان کی صنعتی اور تکنیکی ترقی میں جاپان کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ جاپان ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک کلیدی شراکت دار رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان کل دو طرفہ تجارت 1.19 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان کی جاپان کو برآمدات، جو بنیادی طور پر ٹیکسٹائل پر مشتمل ہیں، تقریباً 183 ملین ڈالر ہیں، جبکہ جاپان سے درآمدات ،جن میں موٹر گاڑیاں، لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات اور جراحی کے آلات شامل ہیں، کا حجم تقریباً1 ارب ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

ظفر محمود چوہدری نے کہا کہ جاپان کی وسیع درآمدات اور برآمدات کے اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے دو طرفہ تجارت کو کم از کم 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کافی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد، جس میں کیمیکل پلانٹس، کھاد، پٹرول، گیس ٹربائنز، موٹر سائیکلز اور دیگر شعبوں کے نمائندے شامل ہیں، کا دورہ دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔ انہوں نے وفد کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی وفود اور سرمایہ کاروں کو مختلف سہولتیں اور مراعات فراہم کررہا ہے۔

خصوصی اقتصادی زون ٹیکس استثنی، مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد اور دیگر فوائد نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ بنادیا ہے۔ وفد کے سربراہ ہیڈیو ہویرگوچی نے کہا کہ دونوں ممالک کے بہت سے شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری برادری کے جذبے کی تعریف کی ۔ انہوں نے بتایا کہ جاپانی وفد متعلقہ شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہے اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں فراہم کردہ سہولتوں اور مراعات پر تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرز میں ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے سہولیات فراہم کررہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

صحافی کی خبر، وومن چیمبرالیکشن میں دھاندلی پر DGTO کا ایکشن

صحافی کی خبر، وومن چیمبرالیکشن میں دھاندلی پر DGTO کا ایکشن

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 14 پیسے کی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 14 پیسے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی

چائینہ ہائی ٹیک فئیر میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں 15ستمبر تک  طلب

چائینہ ہائی ٹیک فئیر میں شرکت کے لئے درخواستیں 15ستمبر تک طلب

صدر لاہور پریس کلب کا علی امین گنڈاپور سے معافی کا مطالبہ، کوریج کے بائیکاٹ کا عندیہ

صدر لاہور پریس کلب کا علی امین گنڈاپور سے معافی کا مطالبہ، کوریج کے بائیکاٹ کا عندیہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان، 100 انڈیکس 282.72پوائنٹس کی کمی کے بعد78615پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان، 100 انڈیکس 282.72پوائنٹس کی کمی کے بعد78615پوائنٹس ..

آئی سی سی آئی لیڈرشپ نے "پر امن اجتماع و امن عامہ 2024 " کے قانون کو بزنس کمیونٹی کے لیے 'تازہ ہوا کا جھونکا' ..

آئی سی سی آئی لیڈرشپ نے "پر امن اجتماع و امن عامہ 2024 " کے قانون کو بزنس کمیونٹی کے لیے 'تازہ ہوا کا جھونکا' ..

23 ستمبر کو پختون کلچر ڈے بھرپور طور منایا جائے گا، میاں افتخار حسین

23 ستمبر کو پختون کلچر ڈے بھرپور طور منایا جائے گا، میاں افتخار حسین

جہالت ختم ہوگی تو انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، ایازمیمن

جہالت ختم ہوگی تو انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا، ایازمیمن

سیالکوٹ،پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کا ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی قیادت میں میر یوسف لیدر انڈسٹری کا ..

سیالکوٹ،پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کا ریئر ایڈمرل اظہر محمود کی قیادت میں میر یوسف لیدر انڈسٹری کا ..

نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن  20 ستمبر کو "پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت" کے موضوع پر  ورکشاپ کا انعقاد کریگی

نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن 20 ستمبر کو "پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت" کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کریگی

برائلرگوشت کی قیمت میں 3 روپے اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 3 روپے اضافہ