محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کو فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور حکومتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے، مہر عابدحسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفرگڑھ

ضلع مظفر گڑھ میں کاشتکاروں کو مونگ کے بیج کی 50%کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقا پنجاب سیڈ کارپوریشن کے تصدیق شدہ ہ 132 من بیج کیلئے 266کاشتکاروں کا انتخاب

جمعرات 30 اپریل 2015 21:22

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) محکمہ زراعت توسیع کاشتکاروں کو فصلات کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی منتقلی اور حکومتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے۔دالیں کسی بھی فصل کے مقابلہ میں زیادہ منافع بخش ثابت ہو سکتی ہیں۔ کاشتکار دالوں کی بر وقت کاشت اور جدید سفارشات پر عمل کو یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت کا "دالوں کی پیداوار میں اضافہ کا منصوبہ" دالوں کی پیداوار میں اضافہ اور ملکی خود کفالت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار مہر عابدحسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفرگڑھ نے کاشتکاروں کو مونگ کے بیج کی 50%کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کے انعقاد کے بعدکاشتکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

قرعہ اندازی کی تقریب کی صدارت میاں عابد حسین ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ نے کی۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں مہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مظفر گڑھ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد سلمان شامل تھے ۔

مہر عابد حسین نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے 03سالہ منصوبہ کے تحت مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاردالوں کی کاشت اور بھرپور پیداوار کے حصول سے ملک کو دالوں کی پیداوار میں خود کفیل بنایئں ۔ اس سے نہ صرف دالوں کی ملکی ضرورت پوری ہو گی۔ بلکہ درآمد پر انحصار کے خاتمہ سے ملکی زرمبادلہ کو بچایا جا سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے۔کاشتکار اس منصوبہ سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔ کاشتکار دالوں کی کاشت کو گھریلو سطح پر بھی فروغ دیں۔ جس سے کاشتکاروں کی گھریلو اور ملکی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مذکورہ منصوبہ کے تحت دالوں کی ترقی دادہ اقسام کے تصدیق شدہ بیج ، ڈرل سے لائنوں میں کاشت، جڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال اور دالوں کی مخلوط کاشت کے لیے ماہرین کی زیر نگرانی کاشتکاروں کو مکمل آگاہی اور رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبہ کے تحت دالوں کی پیداواری ٹیکنالوجی کی کاشتکاروں کو ترغیب کیلئے نمائشی پلاٹس کاشت کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو رعایتی قیمت پر پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ مونگ، ماش اور مسور کا بیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ دالوں کی لائنوں میں کاشت کیلئے ملٹی کراپ ڈرلیں بھی آدھے نرخوں پر فراہم کی گئی ہیں ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ کاشتکاروں کو ربیع اور خریف کی دالوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی تربیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نمائشی پلاٹس پرمنعقد کئے جانیوالے فارمر ڈیز اور استعمال ہونے والے بیج ، جڑی بوٹی مار ادویات اور جراثیمی ٹیکے کے اخراجات حکومت پنجاب برداشت کررہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ