پشاور، توانائی بچت کے حوالے سے فیصلوں پر عمل درآمد کے ضمن میں انجینئرگل نبی سید انرجی کنسرویشن آفسیر مقرر

منگل 5 مئی 2015 15:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) توانائی بچت کے حوالے سے فیصلوں پر عمل درآمد کے ضمن میں انجینئرگل نبی سید انرجی کنسرویشن آفسیر مقرر،وزارت پانی وبجلی کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر(پی ڈی سی) پسکو انجینئر گل نبی سیدکو انرجی کنسرویشن آفسیر(Energy Conservation Officer )مقررکیا گیا ہے ․انجینئرگل نبی سید انرجی کنسرویشن آفسیر کی حیثیت سے توانائی بحران کے تناضر میں صوبہ بھر میں زیادہ سے زیادہ توانائی کی بچت کے حوالے سے پسکو کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد اور مانیٹرنگ کروانا ہے ․چیف ایگزیکٹیوپسکوسیدحسن فاضل نے انہیں پسکو کی طرف سے انرجی کنسرویشن آفسیرکے طورپر اپنے فرائض بہترطورپر ادا کرنے کے ضمن میں ضروری ہدایات دیں تاکہ بجلی بچت کے ضمن میں پسکو کے فیصلوں اوراحکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جاسکے․

Browse Latest Business News in Urdu