سیاسی عدم استحکام اورتوانائی بحران کے باوجودپاکستانی معیشیت میں بہتری

ہفتہ 9 مئی 2015 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) سیاسی عدم استحکام ، توانائی بحران اور ستمبر میں آنے والے سیلاب کے باوجود پاکستانی معیشیت میں بہتری آئی ،عالمی بینک کا کہنا ہے اقتصادی ترقی کے لیے ترسیلات زراور برآمدات کو بڑھانا ہوگا ،عالمی بینک کی رپورٹ ساوتھ ایشیااکنامکس فوکس اسپر نگ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سیاسی عدم استحکام اور ستمبرمیں آنے والے سیلاب سے پاکستانی معیشیت متاثرہو ئی تاہم عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں کمی ، آئی ایم ایف کیاصلاحاتی پروگرام پرعملدرآمد، زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زرمیں اضافے کے باعث رواں مالی سال پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں ،ملکی مینوفیکچرنگ ، خدمات اور زراعت کے شعبے میں استحکام آیا ٹیکس وصولی ہدف سے کم تاہم بہتر ہے،عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ملکی اقتصادی ترقی کو ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے ذریعے فروغ دیا جاسکتا ہے

Browse Latest Business News in Urdu