کراچی اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کی زد میں

ہفتہ 9 مئی 2015 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بھی شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کی زد میں رہی اور ایک ہفتہ کی ٹریڈنگ کے دوران 34 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر جانیوالا انڈیکس کاروباری ہفتہ کے اختتام پر 33500 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ 5 کاروباری دنوں میں مارکیٹ کے سرمائے میں 3 ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کا آغاز مایوس کن ہوا انڈیکس پہلے دن 34 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا لیکن اس سطح کو برقرار نہ رک سکا۔ اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ 5 کاروباری دنوں میں سے 4 دن مارکیٹ مندی کی زد میں رہی اور اس دوران انڈیکس جانے کے باوجود 505.3 پوائنٹس تک گھٹ گیا جبکہ ایک دن رونما ہونیوالی تیزی کے سبب مارکیٹ میں 306 پوائنٹس ریکور ہوئے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹیکس پالیسی کے حوالے سے سرمایہ کار تذبذ ب کا شکار ہیں جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، نئے ٹریگر کی عدم موجودگی کی وجہ سے مارکیٹ تنزی کا شکار ہے اور بازار حصص کی سرگرمیاں میں منجمد پڑی ہیں۔ ماہرین کے مطابق انڈیکس 34 ہزار پوائنٹس کے قریب ہے اس لئے مارکیٹ تکنیکی درستگی کا شکار ہے تاہم نئی سرمایہ کاری اور بازار حصص میں منافع بخش حصص کی خریداری میں تیزی سے مارکیٹ بلندیوں کی نئی سطح کو چھو سکتی ہے۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تا جمعہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 199.66 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 33729.96 پوائنٹس سے کم ہوکر 33530.30 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 131.40 پوائنٹس کی کمی سے 21579.85 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23588.90 پوائنٹس سے گھٹ کر 23541.55 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 591 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73 کھرب 5 ارب80 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار 152 روپے سے کم ہوکر 73 کھرب 2 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ 76 ہزار 561 روپے پر آگیا۔

گزشتہ ہفتہ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 21 کروڑ 46 لاکھ 24 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 11 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 15 کروڑ 98 لاکھ 40 ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو 8 ارب روپے تک محدود دیکھا گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ مجموعی طور پر 1767 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 695 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 982 میں کمی اور 90 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے بائیکو پیٹرولیم، کے الیکٹرک، فوجی سیمنٹ اینگرو فرٹیلائزر، بینک آف پنجاب، پاک الیکٹرون، ٹی آر جی پاک، لوٹی کیمیکل سرفہرست رہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

پی ایس ایکس میں ماہانہ اسلامک انڈیکس ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی لسٹنگ پر گونگ کی تقریب کاانعقاد

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز