کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں9ارب روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس108.36پوائنٹس کمی سے 32915.44پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 13 مئی 2015 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اتار چڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33000کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں9ارب روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت12.63فیصدکم جبکہ49.39فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ،سیمنٹ ،پٹرولیم اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے کے ایس ای 100انڈیکس 33232پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم کراچی میں صفورا چورنگی پر اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر دہشت گردوں کے حملے میں 45افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ نے سرمایہ کاروں کا اعتماد متززل کردیا اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس108.36پوائنٹس کمی سے 32915.44پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں9ارب 37کروڑ78لاکھ4ہزار371روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72کھرب2ارب 52کروڑ88لاکھ84ہزار806روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں15کروڑ46لاکھ26ہزار760شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں2کروڑ23لاکھ72ہزار450 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سیمنس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت48.50روپے اضافے سے1143.50روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت43.00روپے اضافے سے903.00روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی ہینو پاک موٹرزکے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت18.55روپے کمی سے1018.43جبکہ الغازی ٹریکٹر کے حصص کی قیمت13.12روپے کمی سے405.21روپے ہوگئی ۔بدھ کو پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ8لاکھ12ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت53پیسے اضافے سے61.21روپے جبکہ بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں1کروڑ35لاکھ50ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت14پیسے اضافے سے13.11روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس89.12پوائنٹس کمی سے 21145.54پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس65.13پوائنٹس کمی سے 53868.89جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس21.87پوائنٹس کمی سے 23248.05پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی