جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد یورپی منڈیوں میں ایک سال کے دوران پاکستانی بر آمدات کے حجم میں 1.32ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ، ایک سال کے دوران بر آمدات 6.21ارب ڈالر سے بڑھ کر7.54 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

حکومتی یقین دہانیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوسیکرٹری برائے تجارت کی بریفنگ

جمعرات 14 مئی 2015 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) حکومتی یقین دہانیوں کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کوسیکرٹری برائے تجارت نے بتایا کہ حکومت کی موثر سفارتی کوششوں سے یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیاجس سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر فائدہ حاصل ہوا، یورپی منڈیوں میں صرف ایک سال کے دوران پاکستانی بر آمدات کے حجم میں 1.32ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 6.21ارب ڈالر سے بڑھ کر7.54 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،2013-14ء کے دوران ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے دنیا بھر میں 86 نمائشوں میں حصہ لیا اور 2014-15ء کے دوران 100نمائشوں میں حصہ لینے کا منصوبہ بنایا۔

جمعرات کو محمد افضل کھوکھر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں کا اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی جانب سے قومی اسمبلی کے 16اگست 2013ء کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایم این اے شیخ صلاح الدین کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے دوران کرائی گئی یقین دہانی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کیا سرکاری اور نجی شعبے کو کرپشن سے پاک بنایا جائے گا؟ کیانئی ایکسپورٹ مارکیٹس تلاش کی جائیں گی؟ اور ان کی وسعت کی راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، ان امور پر اجلاس میں بحث کی گئی۔ اجلاس کو سیکرٹری برائے تجارت نے وزارت کی جانب سے 2013ء سے اب تک تلاش کی گئی نئی مارکیٹوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ موثر لابی اور حکومت پاکستان کی موثر سفارتی کوششوں سے یورپی یونین نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دیا، اس سکیم کے تحت پاکستان کو اس کی 95 فیصد برآمدات پر ڈیوٹی فری رسائی دی گئی اور اس کا نفاذ یکم جنوری 2014ء سے ہوا۔

یورپی یونین کی جانب سے دی گئی ان رعایتوں کے باعث یورپی ممالک میں پاکستان کی برآمدات کا حجم 6.21ارب ڈالر سے7.54 ارب ڈالر ہو گیا، یہ اضافہ جنوری 2013ء سے جنوری 2014ء تک ریکارڈ کیا گیااورجنوری سے دسمبر 2014ء کے دوران ایک سال میں 1.32ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل ، جوتوں اور چمڑے کی برآمدات میں بالترتیب 23,30 اور 10فیصد اضافہ ہوا، جی ایس پی پلس میں پاکستان کو حتمی برآمدات میں اضافے اور برآمدات کی قدر بڑھانے کیلئے یورپی یونین میں شاندار موقع فراہم کیا، سیکرٹری نے بریفنگ کے دوران انڈونیشیاء، افغانستان، ترکی، امریکہ، آسٹریلیا اور آسیان میں برآمدات کے حوالے سے بھی بتایا۔

انہوں نے کہا کہ 2013-14ء کے دوران ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے دنیا بھر میں 86نمائشوں میں حصہ لیا جبکہ 2014-15ء کے دوران ٹی ڈی اے پی نے 100نمائشوں میں حصہ لینے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت تجارت ملائیشیاء، ایران، ایکوٹا اور موریشس میں جاری مارکیٹ رسائی کا جائزہ لے رہی ہے۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان ایم این اے عبدالمجید خان خانانخیل ، شہزادی عمر زادی ٹوانہ، محمد عارف چوہدری ، سید ساجد مہدی، ملک ابرار احمد اور شفقت محمود نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ایم این اے شیخ صلاح الدین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل