چوہدری شافع حسین کا چائنیز قونصلیٹ کا دورہ، چینی قونصل جنرل ژا شیرن سے ملاقات

جمعہ 29 نومبر 2024 17:02

چوہدری شافع حسین کا چائنیز قونصلیٹ کا دورہ، چینی قونصل جنرل ژا شیرن سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چائنیز قونصلیٹ کا جمعہ کو دورہ کیا۔چینی قونصل جنرل ژا شیرن سے ملاقات کی۔پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری،چینی سرمایہ کاروں کی سکیورٹی اور اگلے ماہ پنجاب کے اعلی سطح کے وفد کے دورہ چین پر بات چیت ہوئی۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کی تجدید پر بھی بات چیت کی گئی۔

چینی قونصل جنرل نے پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ملاقات میں چین اور پنجاب کے مابین زراعت، توانائی، ٹیکنیکل ایجوکیشن،ٹیکسٹائل اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے،چین کی مزید سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔

(جاری ہے)

چین کے سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کرچکا ہوں۔ چین کی آئکو کمپنی کے ساتھ پنجاب میں سولر پینلز کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا معاہدہ ہوچکا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت کا الیکٹرک وہیکلز کے فروغ پر فوکس ہے جبکہ پنجاب الیکٹرک وہیکلز کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے حوالے سے چین کی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے۔چینی قونصل جنرل ژا شیرن نے کہاکہ پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھائیں گے،کوشش کریں گے کہ چین کی مزید کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کریں۔ژا شیرن نے کہاکہ پنجاب کے اعلی سطح کے وفد کے دورہ چین سے دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھے گا اور وفد کے دورہ چین کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹرنیٹ کی سست روی معیشت کو شدید متاثرکررہی ہے،میاں ز اہد حسین

انٹرنیٹ کی سست روی معیشت کو شدید متاثرکررہی ہے،میاں ز اہد حسین

سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش  میں شرکت کیلئے درخواستیں 15 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ..

سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں 15 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ..

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 774 پوائنٹس کا اضافہ‘1 لاکھ 11 ہزار 584 پر آ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 774 پوائنٹس کا اضافہ‘1 لاکھ 11 ہزار 584 پر آ گیا

پاکستان میں فونڈری کی صنعت اور بھاری مشینری کی تیاری کے وسیع مواقع موجودہیں ،سلواکیہ کے میروسلاو ماتیجکا ..

پاکستان میں فونڈری کی صنعت اور بھاری مشینری کی تیاری کے وسیع مواقع موجودہیں ،سلواکیہ کے میروسلاو ماتیجکا ..

ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے فیصل آبادوومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری جلدتربیتی پروگرامز منعقد کرے ..

ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے فیصل آبادوومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری جلدتربیتی پروگرامز منعقد کرے ..

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

شارجہ کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں نومبر 2024 کے دوران 4 ارب درہم کی ریکارڈ  معاہدے

شارجہ کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں نومبر 2024 کے دوران 4 ارب درہم کی ریکارڈ معاہدے

لاہور چیمبر اور سٹیٹ بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری اور فنانس کے بنیادی تصورات کے موضوع پر سیمینارکا ..

لاہور چیمبر اور سٹیٹ بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری اور فنانس کے بنیادی تصورات کے موضوع پر سیمینارکا ..

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان-ای یو فورم کا آغاز کردیا

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان-ای یو فورم کا آغاز کردیا

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ای یو فورم کا آغاز کیا‘عاطف ..

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ای یو فورم کا آغاز کیا‘عاطف ..

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردئیے

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردئیے