سیاسی وعسکری قیادت بحران سے احسن اندازمیں نمٹی ہے، میاں زاہد حسین

اسٹاک مارکیٹ میں بلندی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا ثبوت ہے،پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھا جائے،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

جمعہ 29 نومبر 2024 17:06

سیاسی وعسکری قیادت بحران سے احسن اندازمیں نمٹی ہے، میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری حالیہ سیاسی بحران سے احسن انداز میں نمٹنے پرسیاسی وعسکری قیادت کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔

حکومت کے تحمل اور برداشت نے اس مارچ کوناکام بنا دیا ہے جس سے کاروباری برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ اب معاشی ترقی اورعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے پرتوجہ دی جائے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کئی روزتک میدان جنگ بنا رہا مگراس کے باوجود نہ صرف بیلاروس کے صدرنے 70 رکنی ہائی پاور وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا، درجنوں معاہدوں پر دستخط ہوئے بلکہ اسٹاک ایکسچینج بھی ایک لاکھ پوائنٹس کی حد عبورکرگیا جس سے عالمی برادری اوربزنس کمیونٹی کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا پتہ چلتا ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 2017 سے پرفارم نہیں کررہی تھی مگرآئی ایم ایف پروگرام اورمعیشت کوبہتربنانے کے لئے سیاسی و عسکری قیادت کیعزم نے صورتحال بدل ڈالی ہے۔ اس کیعلاوہ کاروباری برادری کویقین ہوگیا کہ اب انتشاری ٹولے کوملکی معیشت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ مئی میں مرکزی بینک کے پاس 2.9 ارب ڈالرتھے جواب بڑھ کر 16 ارب ڈالرہوچکے ہیں، تیل کی قیمتیں معتدل ہیں جبکہ اسمگلنگ اورغیرضروری درآمدات پرکنٹرول کیا جا چکا ہے جس سے مجموعی معاشی صورتحال بہترہوئی ہے۔

بہتر حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی اورشرح سود میں تنزلی ہورہی ہے جس سے کاروباری برادری کیعلاوہ عوام بھی مستقبل کے بارے میں پرامید ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد پر حالیہ یلغارسے اسٹاک مارکیٹ کچھ دن کے لئے متاثر ہوئی تھی مگراس مسئلے سے بہتراندازمیں عہدہ براہ ہونے سے معاملات بہترہوگئے جس سے گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ کاروباری برادری کواس سیغرض نہیں کہ اقتدار میں کون ہے مگرانھیں یہ یقین ہوگیا ہے کہ پالیسیوں میں مدو جزرکا سلسلہ تھم گیا ہے اوراب پالیسیوں میں تسلسل جاری رہے گا جس سے انکا حوصلہ بہت بڑھ گیا ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ ملک کی طویل المعیاد معاشی ترقی کے لئے سرمایہ کاری ضروری ہے جس کے لئے روزگارکی فراہمی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے جو کہ بے روزگاری کی وجہ سے پہلے ہی پریشان ہیں۔ جس سے انتشاری ٹولے کوافرادی قوت ملتی ہے۔ حکومت کو چائیے کہ نوجوانوں کومنفی سرگرمیوں سے روکنے کے لئے انھیں روزگارفراہم کرنے پر بھرپورتوجہ دے اور اس نیک مقصد کے لیے ایف پی سی سی ائی حکومت سے مکمل تعاون کرنے کے

Browse Latest Business News in Urdu

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم

برائلرگوشت کی قیمت مستحکم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

شارجہ کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں نومبر 2024 کے دوران 4 ارب درہم کی ریکارڈ  معاہدے

شارجہ کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں نومبر 2024 کے دوران 4 ارب درہم کی ریکارڈ معاہدے

لاہور چیمبر اور سٹیٹ بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری اور فنانس کے بنیادی تصورات کے موضوع پر سیمینارکا ..

لاہور چیمبر اور سٹیٹ بینک کے اشتراک سے اسلامی بینکاری اور فنانس کے بنیادی تصورات کے موضوع پر سیمینارکا ..

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان-ای یو فورم کا آغاز کردیا

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان-ای یو فورم کا آغاز کردیا

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ای یو فورم کا آغاز کیا‘عاطف ..

ایف پی سی سی آئی نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان ای یو فورم کا آغاز کیا‘عاطف ..

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردئیے

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردئیے

سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

اسلامی بینکوں میں 16.7 ملین اکاؤنٹس ،کل بینکاری نظام کی فنانسنگ کا 29 فیصد ہے‘ سیمینار

اسلامی بینکوں میں 16.7 ملین اکاؤنٹس ،کل بینکاری نظام کی فنانسنگ کا 29 فیصد ہے‘ سیمینار

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے، ناصر منصور قریشی

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے، ناصر منصور قریشی

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردیے، کاروباری اعتماد میں اضافہ

او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کردیے، کاروباری اعتماد میں اضافہ

لاہور:برائیلر گوشت کی قیمت میں7روپے اضافہ

لاہور:برائیلر گوشت کی قیمت میں7روپے اضافہ