کراچی چیمبراور کو یتی تاجر برادری کے درمیان ایم اویو پردستخط

دونوں ادارے باہمی مشاورت، تعاون اور ایک دوسرے سے مفید معلومات کا تبادلہ کریں گے

جمعہ 15 مئی 2015 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) اور کویت کے بزنس اینڈ پروفیشنل وومن نیٹ ورک نے باہمی تعاون (ایم او یو)کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے مل جل کر کام کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پیش کرنا ہے۔کراچی چیمبر کے وفد کے دورے کے موقع پرایم او یو پر کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ اوربزنس اینڈ پروفیشنل وومن نیٹ ورک کی نائب صدر نے مس مشیل الاسوسی(Ms. Mashael Alasousi)نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے مطابق دونوں ادارے باہمی مشاورت، تعاون اور ایک دوسرے سے مفید معلومات کا تبادلہ کریں گے جبکہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں جانب سے فوکل پرسز بھی مسقتل بنیادوں پر مقرر کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کراچی چیمبرآف کامرس اور بزنس پروفیشنل وومن نیٹ ورک کویت نے کاروباری لین دین کے حوالے سے دونوں ممبران کے درمیان کسی بھی کاروباری تنازع کو دوستانہ ماحول میں عالمی قوانین کے تناظر میں حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں ادارے ایم اویو کے تحت چیمبر سے چیمبرسرگرمیوں کو فعال کرنے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں گے تاکہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کی راہیں ہموار کی جاسکیں۔دریں اثناء کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں اسامہ ال نصف(Osama Al-Nisf) اور طارق ال متاوا(Tareq Al-Mutawa) کے ساتھ اجلاس میں میں اقتصادی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلیی تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے بتا یا کہ کو یت چیمبر کے حکام نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ کراچی چیمبر کی سفارش پر تاجروں و صنعتکاروں کو ویزے کے حصول کے سلسلے میں سپورٹ کریں گے۔ صدرکے سی سی آئی نے کہاکہ پاکستان اور کویت گہرے دوستانہ، کاروباری اور ثقافتی تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن کویت کی جانب سے پاکستانیوں کو بزنس ویزہ دینے پر پابندی سے یہ تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کویتی حکومت کو کراچی چیمبر کے وفد کو ویزے دینے کو سراہتے ہوئے کہا کہ کئی مستند پاکستانی تاجر کویت کے ساتھ کاروباری وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں لیکن ویزوں کا اجراء نہ کرنا سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے پاکستانیوں کے لیے کویت کے بزنس ویزہ پر عائد پابندی ہٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات قائم ہیں اور پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کوپرکشش ماحول فراہم کرنے میں کوشاں ہے اور معاشی اشارے بھی ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان صنعتی ترقی کے لحاظ سے درست سمت میں گامزن ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اقتصادی طور پر ترقی کررہاہے اور یہاں نہ تو کوئی جنگ ہے اور نہ بحران ۔ عالمی میٖڈیا نے بلا وجہ پروپیگنڈا کیا ہوا ہے۔ہمیں یہ کہنے میں فخر ہے کہ پاکستان آرمی کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے جو ملک کے تحفظ اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کوشاں ہے۔اس موقع پر کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے اسامہ ال نصف(Osama Al-Nisf) نے کہاکہ کویت کے لیے کراچی تجارتی حب کی حیثیت رکھتا ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم نچلی سطح پرہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں دستیاب کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فوائد سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے جن میں غذائی اشیاء، تعمیرات اور ٹیکسٹائل کے شعبے قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کویت کے نجی شعبے کو ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کویت کے سرمایہ کاروں کو تمام درکار معلومات فراہم کی جائیں۔

کویت چیمبر پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے طارق ال متاوا(Tareq Al-Mutawa) نے کہاکہ کویت کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں لہٰذا پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ