فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو 31 ویں سالگرہ پر ایک ارب ڈالر کا تحفہ

جمعہ 15 مئی 2015 22:11

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو 31 ویں سالگرہ پر ایک ارب ڈالر کا تحفہ

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی 31 ویں سالگرہ پر وہ تحفہ پایا جس نے ان کی دولت میں ایک ارب ڈالرز کا اضافہ کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی اس مقبول ترین ویب سائٹ کے شیئرز یا حصص کی مالیت 2.93 ڈالرز یا 3.7 فیصد اضافے کے ساتھ 81.37 ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی دولت میں بھی ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس اپنی کمپنی کے 426.3 ملین حصص ہیں اور اس طرح یہ ان کی سالگرہ کا یادگار ترین تحفہ بن گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران فیس بک کے حصص کی مالیت میں 37.4 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی دولت بھی ایک سال کے دوران 9.4 ارب ڈالرز تک بڑھ گئی۔مارک زکربرگ کے پاس فیس بک کے 15 فیص شیئرز ہیں جو کہ اس ویب سائٹ پر سرمایہ لگانے والے تمام افراد کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ایک اندازے کے مطابق فیس بک کے بانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 35 ارب ڈالرز کے لگ بھگ ہیں اور وہ دنیا کے 20 امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu