فیصل آباد ڈرائی پورٹ میں کلیئرنگ ایجنٹ نے 12 لاکھ روپے ٹیکس کی چھوٹ دے کر کنٹینر کلیئر کر دیا

پیر 18 مئی 2015 16:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18مئی۔2015ء) فیصل آباد ڈرائی پورٹ میں کروڑوں روپے کے ٹیکس سیکنڈل کے بعد گزشتہ روز ایک کلیئرنگ ایجنٹ نے ڈرائی پورٹ سے ایک کنٹینر جس کی کسٹم ڈیوٹی 24 لاکھ روپے بنتی تھی اسے 12 لاکھ روپے میں کلیئر کر دیا۔ آن لائن کے مطابق بھٹی آٹوز گجرانوالہ کا کنٹینر جو بیرون ملک سے فیصل آباد ڈرائی پورٹ سامال لے کر آیا تھا بعض ازاں کلیئرنگ ایجنٹ نے کسٹم انسپکٹر علی رضا سے ساز باز کر کے اسے 12 لاکھ روپے ٹیکس کی چھوٹ دے کر کلیئر کر دیا ہے چنانچہ جب یہ کنٹینر فیصل آباد سے لاہور جا رہا تھا اطلاع ملنے پر کسٹم انٹیلی جنس کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کنٹینر کو قبضہ میں لے لیا ہے چنانچہ جب کنٹینر کے سامال کو چیک کیا گیا تو اس کی کسٹم ڈیوٹی 24 لاکھ سے زائد بنتی تھی چنانچہ کسٹم انٹیلی جنس کی رپورٹ پر کسٹم انسپکٹر علی رضا کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کلیئرنگ ایجنٹ ذوالفقار پنسوٹا کے خلاف لائسنس معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے کروڑوں روپے کی ڈیوٹی خرد برد کر کے کنٹینروں کو کلیئر کرنے پر کسٹم انسپکٹر رمضان شاہد عرف لاڈو اور کلیئرنگ ایجنٹ گلشن شاہ اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس سکینڈل میں ملوث کلکٹر کسٹم فیصل آباد ڈرائی پورٹ توصیف قریشی اور ڈپٹی کلکٹر عبدالواجد کے خلاف اعلیٰ سطح پر محکمانہ کارروائی ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان واقعات کے بعد فیصل آباد ڈرائی پورٹ میں کلیئرنگ ایجنٹوں نے کسٹم حکام سے ملی بھگت کر کے کنٹینروں کو کلیئرنگ کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس وقت 150 سے زائد کنٹینر جو کے بیرون ممالک سے مختلف نوعیت کا سامان لے کر فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر کھڑے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..