کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں26ارب9کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس156.51پوائنٹس کمی سے 32729.55پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 19 مئی 2015 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) کراچی میں اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو بھی اتارچڑھاوٴ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 32800کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں26ارب9کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت15.94فیصدزائد جبکہ57.18فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل ،ٹیلی کام،پٹرولیم اورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33049پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم تاہم ملک میں جاری سیاسی بے چینی اورامن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال کے باعث تیزی کے اثرات کے زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس156.51پوائنٹس کمی سے 32729.55پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر334کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے124کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں اضافہ191کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں26ارب9کروڑ45لاکھ19ہزار770روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71کھرب21ارب 32کروڑ97لاکھ46ہزار169روپے ہوگئی ۔

منگل کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں13کروڑ62لاکھ82ہزار 440شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں1کروڑ87لاکھ43ہزار970 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے انڈس ڈائنگ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت34.71روپے اضافے سے802.92روپے اورہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت28.25روپے اضافے سے1099.94روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی سروس انڈسٹریز کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت36.95روپے کمی سے702.05جبکہ نیسلے پاک کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے9990.00روپے ہوگئی ۔

منگل کو غنی آٹوموبائل کی سرگرمیاں1کروڑ65لاکھ87ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت95پیسے اضافے سے7.48روپے جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ31لاکھ21ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت24پیسے اضافے سے1.60روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس120.95پوائنٹس کمی سے 20817.93پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس334.20پوائنٹس کمی سے 53409.49جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس84.07پوائنٹس کمی سے 23067.68پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ