صنعتوں میں توانائی کی بچت ، انرجی آڈٹ اور انرجی سٹینڈرز متعارف کرانے کی ضرورت ہے ،فواد اسحاق

انرجی کے استعمال کو بہتر بناکر انڈسٹری میں 25 فیصد  زراعت میں 20فیصد  ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 20فیصد، کمرشل و رہائشی عمارتوں میں 30فیصد انرجی بچائی جاسکتی ہے ،صدرخیبرپختونخوا چیمبر

منگل 19 مئی 2015 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء)خیبر پختونخوا چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے صنعتوں میں توانائی کی بچت اور انرجی آڈٹ اور انرجی سٹینڈرز متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ انرجی کے استعمال کو بہتر بناکر انڈسٹری میں 25 فیصد  زراعت میں 20فیصد  ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 20فیصد جبکہ کمرشل اور رہائشی عمارتوں میں 30فیصد انرجی بچائی جاسکتی ہے ۔

نیشنل انرجی کنزرویشن سنٹر (ENERCON) خیبر پختونخوا چیمبر ہاؤس میں انرجی آڈٹ اور اس کی اسسٹمنٹ کرے تاکہ صنعت و تجارت کے شعبے میں بجلی کی بچت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انرکان کے منیجر ٹیکنیکل اسد محمود اور پیسکو کے انرجی کنزرویشن آفیسر انجینئر گل نبی سید کی جانب سے توانائی کی بچت کے حوالے سے خیبر پختونخوا چیمبر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر مقصود انور پرویز  نائب صدر حاجی اقبال خان آفریدی  چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین محمد شفیق  شجاع محمد  فضل واحد  عابد اللہ  محمد اشتیاق اور حاجی محمد اختر  ضیاء الحق سرحدی  فیض محمد فیضی اور صدر گل بھی موجود تھے ۔ خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر فواد اسحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن کے فروغ کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے تاہم صنعتی اداروں میں بجلی کی بچت اور صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے جس کے لئے انرکان اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں میں توانائی کی بچت اور انرجی آڈٹ سمیت انرجی سٹینڈرز متعارف کرانے سے جہاں کاسٹ آف ڈوئنگ بزنس میں کمی آئے گی وہاں بجلی کے صحیح استعمال کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا ۔ انہوں نے انرکان پر زور دیا کہ وہ پیسکو کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے اور صنعتوں اور کاروباری اداروں کو بجلی کی بچت کے حوالے سے فری آف کاسٹ سہولیات فراہم کرے ۔

انجینئر مقصود انور پرویز اور حاجی اقبال خان آفریدی نے بھی صنعتوں اور کاروباری اداروں میں انرجی کنزرویشن کو بہتر بنانے اور انرجی آڈٹ کرکے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پیسکو اور انرکان مل کر صوبے کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کے لئے خیبر پختونخوا چیمبر کی مشاورت سے اقدامات تجویز کرے تاکہ بجلی کے استعمال کو بہتر بنایا جاسکے ۔

اس سے قبل نیشنل انرجی کنزرویشن سنٹر کے منیجر ٹیکنیکل اسد محمود نے ملٹی میڈیاکے ذریعے صنعتوں میں توانائی کی بچت اور انرجی آڈٹ سمیت انرجی سٹینڈرزسے متعلق تفصیلی پریذنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ ان نکات پر عمل کرکے صنعتوں میں بجلی کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جاسکتا ہے جبکہ اس اقدام سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی سمیت ان کی صلاحیت کو دوگنا کیا جاسکتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

حکومت معیشت کو مستحکم  ، ترقی کے مواقع کو فروغ  ، مہنگائی   پر قابو   ،کمزور طبقات کو ریلیف  ،غیر ملکی سرمایہ ..

حکومت معیشت کو مستحکم ، ترقی کے مواقع کو فروغ ، مہنگائی پر قابو ،کمزور طبقات کو ریلیف ،غیر ملکی سرمایہ ..

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی

ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، کاٹی