سی ڈی اے کے شعبہ سٹیٹ و لینڈ میں افسران کی من ما نیا ں

جمعرات 21 مئی 2015 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے ڈپٹی ڈی جی سٹیٹ و لینڈ حمزہ شفقات کی نااہلی کے باعث شعبہ سٹیٹ و لینڈ میں افسران و ملازمین کے ساتھ سائلین کے جھگڑے معمول بن گئے، افسران کا نشے کی حالت میں سیٹوں پر بیٹھنے کے باعث سائلین سے برا سلوک روا رکھنا جھگڑوں کا سبب بننے لگا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا ذمہ دار ادارہ سی ڈی اے کے چیئرمین آفس میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں اپنے کاموں کے سلسلے میں سائلین آتے ہیں جبکہ ان سائلین میں زیادہ تعداد متاثرین اسلام آباد کی ہوتی ہے جو کہ اپنے کاموں کے سسلسلے میں شعبہ سٹیٹ و لینڈ کا وزٹ کرتے ہیں ۔

تاہم افسوسناک امر یہ ہے کہ اس شعبے کا مستقل بورڈ ممبر نہ ہونے کے باعث جونیئر ترین آفیسر حمزہ شفقات کو چارج دیئے جانے کے باعث افسران کی من مانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک ماہ کے قریب عرصہ میں صرف شعبہ لینڈ میں سائلین و ملازمین کی افسران سے دو لڑائیوں میں نوبت ایف آئی درج کرانے تک جا پہنچی جبکہ اس سے قبل ڈائریکٹر سٹیٹ ٹو کمرشل محمد علی کے غیر اخلاقی رویئے کے باعث ان کے دفتر میں ایک سائل نے ان کا گریبان پکڑ لیا تھا ۔

ایسی ہی ایک خوفناک لڑائی گزشتہ روز شعبہ سٹیٹ ون ( ویسٹ ) کے ڈائریکٹر ابراہیم جنید کے کمرے میں ہوئی جب ایک سائل ان کے ساتھ شدید لڑائی کرنے کے بعد باہر نکلے تو مذکورہ ڈائریکٹر کی اہلیہ ان کے کمرے میں داخل ہوئیں اور ان کو نازیبا الفاظ سے برا بھلا کہنے کے بعد جب باہر نکلیں تو ان کے منہ سے یہ الفاظ نکل رہے تھے کہ گھر میں تو تم نشے کی حالت میں آتے ہی ہو ۔

اب تو آفس میں بھی نشے کی حالت میں آنا شروع کر دیا ہے اس حوالے سے جب ابراہیم جنید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جھگڑے کی تصدیق کی تاہم نشے کی حالت میں رہنے کی تردید کر دی جبکہ حمزہ شفقات نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان،  100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈکس 60.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70483.66 پوائنٹس پربند

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13  رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے 13 رکنی وفد کاسمیڈاکا دورہ، ایس ایم ای سیکٹر کی فراہم کردہ خدمات و منصوبوں ..

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ٹیکس پالیسی میں اصلاحات اور غیر ضروری و لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی ضرورت ہے، ثمینہ فاضل

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں مائیکرو اور انکلوسیو انشورنس کے امکانات پر رپورٹ شائع جاری کر دی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں   نمایاں اضافہ ریکارڈ

پاکستان اورمشرقی افریقہ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  2 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 2 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے  ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب  تک   4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.282 ارب ڈالرکانمایاں اضافہ

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ  کاری سے ملکی ..

عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی ..

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں31روپے اضافہ

ترکیہ  میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں طلب

ترکیہ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا

صدرایف پی سی سی آئی نے شیخ پرویزاحمد کو مشیربرائے صنعتی ترقی مقرر کر دیا