حکومت سالانہ اربوں کا خسارہ کرنے والے اداروں کی نجکاری کیلئے تیز ی سے پیشرفت کرے ‘ خادم حسین

معیشت کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل اپنایا جائے ‘ ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

جمعہ 10 جنوری 2025 13:35

حکومت سالانہ اربوں کا خسارہ کرنے والے اداروں کی نجکاری کیلئے تیز ی سے پیشرفت کرے ‘ خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)ڈائریکٹر پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی ،سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ اور سابقہ ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومت سالانہ اربوں روپے کا خسارہ کرنے والے اداروں کی نجکاری کیلئے تیز رفتاری سے پیشرفت کرے ،معیشت کی ترقی کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل اپنانا ہوگا ، اسٹیٹ بینک شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لائے تاکہ مقامی کاروبار ترقی کر سکیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کے بہت سے ادارے سفید ہاتھی بنے ہوئے ہیں جو مطلوبہ نتائج دئیے بغیر سالانہ اربوں روپے کا خسارہ کر رہے ہیں ، حکومت کو چاہیے کہ ان کی نجکاری کے لئے تیز رفتاری سے پیشرفت کرے تاہم اس میں ملک و قوم کے مفاد کو پیش نظر رکھا جانا چاہیے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ حکومت نجی شعبے کو پارٹنر کے طور پر اعتماد میں لے ، نجی شعبے میں بہت سے لوگ کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں اس لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈل اپنایا جائے ۔ خادم حسین نے کہاکہ پاکستان میں شرح سود ابھی بھی خطے کے دیگر ممالک میں سب سے زیادہ ہے جسے سنگل ڈیجٹ میں لانے کی ضرورت ہے ۔شرح سود نیچے آنے سے مقامی کاروبار وں سے وابستہ تاجر قرض لیں گے جس سے معیشت ترقی کرے گی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں پہلے چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 28 فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

ٹماٹر 700 اور ہری مرچیں 800 روپے کلو، کرم پہنچنے والی سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف

ٹماٹر 700 اور ہری مرچیں 800 روپے کلو، کرم پہنچنے والی سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف

انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز (پرائیویٹ)لمیٹڈکو 800 ملین روپے ..

انفرا ضامن پاکستان اور حبیب میٹرو کے درمیان شراکت داری، جعفر بزنس سسٹمز (پرائیویٹ)لمیٹڈکو 800 ملین روپے ..

کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سستی بجلی ریلیف پیکیج کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے، جاوید بلوانی

کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ سستی بجلی ریلیف پیکیج کو نقصان پہنچانے کا باعث ہے، جاوید بلوانی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں کاسٹ آڈٹ نظام پر اسٹیک ہولڈر کی مشاورت طلب کر لی

ایس ای سی پی نے پاکستان میں کاسٹ آڈٹ نظام پر اسٹیک ہولڈر کی مشاورت طلب کر لی

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

نئے صوبوں سے معاشی، سیاسی اور اقتصادی بہتری آئیگی،ڈاکٹر سلیم حیدر

نئے صوبوں سے معاشی، سیاسی اور اقتصادی بہتری آئیگی،ڈاکٹر سلیم حیدر

پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ بنگلہ دیش،باہمی تجارت تیزی سے بڑھانے کے لیے نا گزیر ہے،عاطف اکرام شیخ

پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ بنگلہ دیش،باہمی تجارت تیزی سے بڑھانے کے لیے نا گزیر ہے،عاطف اکرام شیخ

پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ بنگلہ دیش

پاکستانی تجارتی وفد کا دورہ بنگلہ دیش

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

ایل پی جی کی مہنگائی۔غیر قانونی اور غیر محفوظ سلنڈرز کی فروخت، کراچی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا

ایل پی جی کی مہنگائی۔غیر قانونی اور غیر محفوظ سلنڈرز کی فروخت، کراچی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا