اسٹیٹ بینک نے بائیومیٹرک ری ویریفکیشن مہم کو ٹیلی کام سیکٹر پر مالی بوجھ میں اضافے کا سبب قرار دے دیا

ہفتہ 23 مئی 2015 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 مئی۔2015ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بائیومیٹرک ری ویریفکیشن مہم کو ٹیلی کام سیکٹر پر مالی بوجھ میں اضافے کا سبب قرار دے دیا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جائزہ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کمیونی کیشن سیکٹر پاکستان کے سروسز سیکٹر میں ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور کمیونی کیشن سروسز جیسے اہم درجے میں شامل ہے جس کی رواں مالی سال افزائش کا مجموعی ہدف 3.2فیصد رکھا گیا ہے۔

ٹرانسپورٹ، اسٹوریج اور کمیونی کیشن سروسز میں کمیونیکیشن سیکٹر دوسرا بڑا شعبہ ہے۔ تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد اس شعبے نے خدمات کی نئی رینج متعارف کرائی ہے۔ سیلولر کمپنیاں اپنے نیٹ ورک اور سسٹم کی اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری کررہی ہیں جس سے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے درآمدات میں اضافے کے ساتھ اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک گیر سطح پر تمام زیر استعمال موبائل فون سموں کی بائیومیٹرک ری ویریفکیشن ٹیلی کام سیکٹر کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، اس مہم کے لیے مقررہ مدت کے خاتمے کے بعد تمام غیررجسٹرڈ سمیں بند کر دی جائیں گی۔ دوسرے معنوں میں اس مہم کی وجہ سے کمپنیوں کو اپنے بہت سے کسٹمرز سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ اس دوران موبائل کمپنیوں کو اس مہم کے لیے ڈیوائسز اور سسٹم میں اضافی سرمایہ کاری کرنا ہوگی اور اس مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی وجہ سے کمپنیوں کے مالی بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔ موبائل فون کمپنیاں نئی سموں کی فروخت کے بجائے تمام توجہ پہلے سے چل رہی سموں کی تصدیق پر مرکوز ہوگی۔`

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی