پاکستانی آم کی پہلی کھیپ دبئی کی مارکیٹ میں پہنچ گئی
پیر 25 مئی 2015 11:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پاکستانی آم کی پہلی کھیپ دبئی کی مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے۔ لکڑی کی پیٹیوں پر پابندی کی وجہ سے پہلی مرتبہ تمام کنسائمنٹ گتے کے کارٹن پر مشتمل ہے جس میں معیار بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستانی آم دبئی کی منڈی میں تاریخ کی سب سے بلند قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے۔دبئی کی ہول سیل مارکیٹ میں عالمی معیار کی پیکنگ کی وجہ سے پاکستانی آم کو ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے جبکہ ریٹیل کی سطح پر بھی پاکستانی آم کی طلب میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
پاکستانی آم کی 7کلو گرام وزن کا باکس 28سے 29درہم میں فروخت ہورہا ہے۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ وحید احمد کے مطابق پاکستانی آم کو دبئی کی منڈی میں سیزن کے آغاز پر یہ قیمت پہلے کبھی نہیں ملی۔
(جاری ہے)
اس سال اضافی قیمت ملنے کی بنیادی وجہ پاکستانی آم کی عالمی معیار کی پیکنگ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 20مئی سے ایکسپورٹ کے آغاز سے اب تک پاکستان سے 1900ٹن ا?م برآمد کیا گیا ہے جس میں سے 900ٹن آم متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیا گیا۔پاکستانی آم کو سیزن کے آغاز پر اس سے قبل زیادہ سے زیادہ 18سے 20 درہم فی 7کلو گرام قیمت ملا کرتی تھی تاہم اس سال سیزن کے آغاز پر ہی 9سے 10درہم زائد مل رہے ہیں۔ اس طرح پاکستانی آم کو پیکنگ کی بہتری کی وجہ سے سیزن کے آغاز پر ہی 45فیصد زائد قیمت مل رہی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال آم کے سیزن میں رمضان آنے کی وجہ سے مڈل ایسٹ اور متحدہ عرب امارات سمیت اسلامی ملکوں اور یورپ کے ان ممالک میں جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں آم کی فروخت میں بھرپور اضافے کی توقع ہے۔دبئی کی مارکیٹ گلف کی ریاستوں کو ری ایکسپورٹ کا بھی ذریعہ ہے۔ اس سال دبئی کی مارکیٹ میں پیک سیزن کے دوران پاکستانی آم کی زیادہ سے زیادہ 40درہم فی 7کلو گرام تک ملنے کی توقع ہے۔
گزشتہ سیزن تک پاکستانی آم زیادہ سے زیادہ 24درہم تک فروخت کیا گیا جبکہ غیرمعیاری آم کی پیٹی 5درہم میں بھی فروخت کی گئی۔ رواں سیزن پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی منڈی میں بھارتی آم سے مقابلہ بھی آسان ہوگیا ہے۔ بھارتی آم کا سیزن جون تک جاری رہتا ہے جس کے بعد پاکستانی اام مارکیٹ میں چھایا رہتا ہے لیکن اس سال سیزن کے آغاز سے ہی بھارتی آم کے ساتھ بھرپور مسابقت ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے پھل اور سبزیوں کی ایکسپورٹ کے لیے لکڑی کی پیٹیوں کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ 19مئی 2015کو گزٹ آف پاکستان کا حصہ بن چکا ہے۔گزٹ رجسٹریشن نمبر M-302اور L-7646کے مطابق قومی قرنطینہ قوانین( پاکستان قرنطینہ رولز 1967) میں ترمیم کرتے ہوئے جلد تلف ہونے والی اشیا (پھل اور سبزیو) کی ایکسپورٹ کے لیے لکڑی کی پیکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 20مئی سے کیا گیا ہے۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ لکڑی کی پیٹیوں پر مشتمل پھل اور سبزیوں کی برآمدی کنسائمنٹ کے لیے فائیٹو سینٹری سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گا۔ یہ فیصلہ بین الاقوامی پلانٹ پروٹیکشن کنوینشن 1951 میں پاکستان پر عائد ذمے داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےBrowse Latest Business News in Urdu
بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..
لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد
زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے
ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید
گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی
آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی
ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس
غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ ..
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
ایک دن کے چوزے کی قیمت 60،70 روپے سے بڑھ کر230 روپے ہوگئی، ڈاکٹر سجاد ارشد
PSX Live Index
Updated: 01:44:01pm | 19-04-2024
Status: Suspended | Volume: 198,667,895 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary