پلاننگ کمیشن کے لاہور میں 165 ارب مالیت کے اہم منصوبوں پر اعترا ضا ت

پیر 25 مئی 2015 15:15

پلاننگ کمیشن کے لاہور میں 165 ارب مالیت کے اہم منصوبوں پر اعترا ضا ت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) پلاننگ کمیشن نے لاہور میں 165 ارب مالیت کے اہم منصوبوں کی شروعات سے قبل ہی صوبائی حکومت پر کئی اعتراضات لگا کر منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلی تاہم پنجاب حکومت نے تاحال اعتراضات کی واضح تبدیلی کے ساتھ رپورٹ جمع نہ کرواسکی ہے ۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے 165ارب مالیت کے اہم منصوبوں کا فریم ورک بھی پلاننگ کمیشن میں جمع کروانے میں ناکام ثابت ہوئی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا 27کلو میٹر لاہور میں اورنج ٹرین کا منصوبہ جس پر عملدرآمد کیلئے چینی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر مختلف چینی ٹھیکیداروں کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کئے گئے اگرچہ ان معاہدوں کو طے پانے کے دوران تمام قانونی اور ضابطہ عمل کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا.

پلاننگ کمیشن کے معتبر ذرائع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اس سارے منصوبے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہا تھا کیونکہ اس معاہدے کے متعلق اہم دستاویزات کمیشن کو فراہم ہی نہیں کی گئیں کمیشن نے اہم منصوبوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ عملدرآمد سے قبل تکنیکی تشخیص کیلئے سنٹرل ڈویلپمنٹ پارٹی سے تجاوزات لے کر اقتصادی کونسل کی منظوری کے بعد عمل میں آتی ہے تاہم اس سارے عمل کو 15دن میں مکمل کیا جاتا ہے تاہم صوبائی حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر ہی تمام اہم معاہدوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اس ضمن میں چینی ٹھیکیداروں ، انجینئرنگ اور دیگر عملے سے تمام تر معاہدے طے پاچکے ہیں جس کے بارے پلاننگ کمیشن کو اطلاع نہیں دی گئی.

اگرچہ کسی منصوبے کی منظوری سے قبل صحارا اتھارٹی ترقیاتی منصوبے کی منظوری کیلئے سپانسر کمپنی کے ذریعے ٹھیکیداروں کا عمل شروع کرتی ہے لیکن یہ تمام کام ہی الٹا جاری ہے ۔

کمیشن پلاننگ کی ایک رپورٹ میں یہ اعتراض بھی لگایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے چین سے 1.63 بلین قرض لیا جو بیس ماہ کی بیس اقساط سے پنتالیس فیصد سود کے ساتھ ادا کیا جائے اگ تاہم اس سارے معاملے پرپنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں وفاقی حکومت کی کوئی مداخلت نہیں سارا قرض صوبائی حکومت نے ہی واپس کرنا ہے اس منصوبے میں وفاقی حکومت کی کوئی مداخلت نہیں ہے سارا قرض صوبائی حکومت نے واپس کرنا ہے جن وجوہات کی بنا پر تمام معلومات کمیشن کو فراہم کرنا ضروری نہیں کیونکہ نقصان کی ذمہ دار بھی صوبائی حکومت ہی ہے کمیشن صوبائی حکومت کی اس دلیل سے مطمئن نہیں ہے کمیشن نے مزید اعتراضات لگاتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے منصوبے کیلئے بجلی کے حوالے سے کمیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جو بجلی کی لائن آبادی کے پاس سے گزاریں گی اس کیلئے کوئی حکمت عملی واضح نہیں کی گئی ۔

علاوہ ازیں کمیشن کا کہنا ہے کہ اکیس ماہ وسیع منصوبے کے حوالے سے کوئی ٹریفک پلان بھی ترتیب نہیں دیا گیا کمیشن نے مزید اور بھی اعتراضات لگا ر صوبائی حکومت سے دوبارہ رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی