مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا

اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 18000 روپے کے بھا ؤپر بند کیا

ہفتہ 1 فروری 2025 22:29

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا ٹیکسٹائل اسپینرز درآمدی روئی میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں جس کی وجہ قیمت نسبتا کم ہے کوالٹی بہتر ہے سب سے بڑی بات EFS کی سہولت میسر ہے۔ جبکہ مقامی کاٹن پر 18 فیصد سیلس ٹیکس عائد ہے اور کوالٹی بھی بہتر نہیں ہے علاوہ ازیں کاٹن یارن بھی وافر تعداد میں درآمد ہورہا ہے اور کپڑا بھی درآمد ہورہا ہے۔

یارن کے بروکرز کے مطابق اتنی وافر تعداد میں یارن درامد ہورہاہے اس کا اسٹاک کرنے کے لیے گودامیں کم پر رہں ہیں پہلے ہی توانائی کی زیادہ قیمت اور علاقائی ممالک کے مقابلہ میں LEVEL PLAY FIELD کے فقدان کی وجہ سے انڈسٹری زبردست متاثر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

APTMA کے مطابق فی الحال تقریبا 40 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہیں مزید یونٹس بند ہوتے جارہے ہیں پہلے ہی توانائی بہت مہنگی تھی اب گیس کی قیمت میں بھی 500 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے انڈسٹری پر مزید بوجھ پڑجائے گا۔ جنرز کے پاس روئی کا اسٹاک پڑا ہوا ہے۔ کئی جنرز قیمت میں اضافہ ہونے کی امید میں تھے لیکن ٹیکسٹائل اسپینرز کی جانب سے انتہائی کم خریداری کی وجہ سے وہ بھی تشویش محسوس کرنے لگے ہیں زیادہ تر کاروبار ادھار کی بنیاد پر ہو رہا ہے۔ ملک میں کپاس کی پیداوار ہر سال کم ہوتی جارہی ہے کپاس کی فصل کی بحالی کے متعلق حکومتی اور نجی ذرائع کی جانب سے کوشش کی جارئی ہے۔

اگتی کپاس اگھانے کے لئے مہم چلائی جا رہی ہے۔ فروری اور مارچ میں کپاس کی بوائی شروع کرنے کی کاشکاروں کو ترغیب دی جارہی ہے منگل کے روز کراچی میں مقامی ہوٹل میں PCCC اور Better Cotton کے اشتراک میں کپاس کی بحالی کے لئے ایک اعلی سطح NATIONAL CONFERENCE ON COTTON REVIVAL : THE WHITE GOLD OF PAKISTAN CHALLANGES AND OPPORTUNITIES کے اعوان سے متعلق کی گئی تھی جس میں کپاس کے کاروبار سے منسلک اداروں کے عہدیداروں نے حصہ لیا تھا اور شیر حاصل مشورے اور تجاویز دیں گئیں SIFC کے Maj. General Shahid Nazir (R) ,HI (M) Director General وغیرہ اسٹاک ہولڈرز نے شرکت کی تھی انہوں نے کپاس ملک کی معیشت کی LIFE LINE ہونے کی وجہ سے اس کی کاشت میں خاطرخواہ اضافہ کرنے کے لئے کپاس کی پیداوار برھانے کے لیے مشورے اور تجاویز پیش کی تھیں اور اس پر جنگی بنیادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا تھا اجلاس میںc خصوصی طور پر صوبہ سندھ و بلوچستان میں کپاس کی فصل میں اضافہ کرنے کی ترغیب دی گئی تھی خصوصی طور پر Organic Cotton کی کاشت برھا نے پر زور دیا گیا پنجاب میں 4 فروری کو ملتان میں اسی سلسلے کی ایک کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ کوالٹی و پیمنٹ کے حساب سے روئی کا بھا ؤفی من 17500 تا 18500 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤ17800 تا 18700 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 17800 تا 18800 روپے رہا۔ پھٹی تقریبا ختم ہوچکی ہے۔ بنولہ، کھل اور تیل کے بھا میں نسبتا استحکام ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 200 روپے کی کمی کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 18000 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھا مندی کا رجحان برقرار رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کا بھا فی پانڈ 66.50 تا 67.50 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 25-2024 کیلئے 2 لاکھ 80 ہزار گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں دسمبر2024 کے دوران1.72 فیصد اضافہ

سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں دسمبر2024 کے دوران1.72 فیصد اضافہ

سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈ

سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈ

100 اور1500 مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) ہو گی

100 اور1500 مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) ہو گی

چیف ایگزیکٹو   ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  کا لاہور چیمبر کا دورہ،تجارتی امور پر تبادلہ خیال

چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا لاہور چیمبر کا دورہ،تجارتی امور پر تبادلہ خیال

بینک الفلاح کا قسط بازارکی توسیع کیلئے 55 ملین ایکویٹی اور460 ملین روپے کریڈٹ فیسلٹی کا اعلان

بینک الفلاح کا قسط بازارکی توسیع کیلئے 55 ملین ایکویٹی اور460 ملین روپے کریڈٹ فیسلٹی کا اعلان

چھ ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ، سب سے زیادہ افغانستان کو بھیجے گئے

چھ ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ، سب سے زیادہ افغانستان کو بھیجے گئے

عوام کیلیے اچھی خبر‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عوام کیلیے اچھی خبر‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

معاشی ترقی کی کوششیں قابل قدر مگر ناکافی ہیں،میاں زاہدحسین

معاشی ترقی کی کوششیں قابل قدر مگر ناکافی ہیں،میاں زاہدحسین

کاروباری برادری  کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

کاروباری برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت سے کراچی کی ترقی کے لئے ماسٹر پلان بنانے کا مطالبہ کر دیا

ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت سے کراچی کی ترقی کے لئے ماسٹر پلان بنانے کا مطالبہ کر دیا