ایس ای سی پی نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیوں کی شمولیت کا ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 1 فروری 2025 22:54

ایس ای سی پی نے ایک ماہ میں سب سے زیادہ کمپنیوں کی شمولیت کا ریکارڈ قائم کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جس میں ایک ہی مہینے میں سب سے زیادہ 3,442 کمپنیوں کی شمولیت کی گئی ہے، جو پچھلے سال کے ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39فیصد زائد ہے۔ یہ بے مثال کامیابی پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانی کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہفتہ کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2025 کے مہینے کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں کمپنیوں کو رجسٹر کیا، جن میں کلیدی صنعتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس شعبوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، 652 نئی کمپنیاں شامل کی گئیں۔

(جاری ہے)

تجارت کے شعبے میں 463 نئی کمپنیاں، خدمات کے شعبے میں 411 نئی کمپنیاں، رئیل اسٹیٹ ترقی اور تعمیرات میں 311 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔

سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں 242، خوراک اور مشروبات میں 158، صحت اور فارماسوٹیکل میں 233، ایندھن اور توانائی میں 81، تعلیم میں 124، کان کنی اور پتھر کاری میں 119، مارکیٹنگ اور اشتہار میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 73 نئی رجسٹریشنز شامل ہوئیں۔ دیگر شعبوں میں آٹو اور متعلقہ، بجلی کی پیداوار، کھیل اور متعلقہ، تمباکو وغیرہ شامل ہیں جن میں 650 نئی کمپنیاں شامل ہیں۔

مزید برآں شمولیت کے رجحان میں مختلف کاروباری ڈھانچوں کی بڑھتی ہوئی ترجیح کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کل نئی رجسٹریشنز میں سے 58فیصد نجی کمپنیوں کی تھیں جبکہ 38فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کی تھیں۔ باقی 4فیصدغیر درج شدہ کمپنیوں، غیر منافع بخش تنظیموں، تجارتی تنظیموں اور ایل ایل پیز پر مشتمل تھیں۔ایس ای سی پی کی مسلسل ڈیجیٹل تبدیلی، آسان رجسٹریشن کے عمل اور سہولت دینے والے ریگولیٹری فریم ورک نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری نظام اور ملک کے ریگولیٹری فریم ورک میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ایس ای سی پی جاری اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن اقدامات کے ذریعے کاروباری ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے کمپنی کی شمولیت اور تعمیل کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں دسمبر2024 کے دوران1.72 فیصد اضافہ

سوتی کپڑے کی ملکی برآمدات میں دسمبر2024 کے دوران1.72 فیصد اضافہ

سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈ

سوتی دھاگے کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 35.18 فیصد کی کمی ریکارڈ

100 اور1500 مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) ہو گی

100 اور1500 مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) ہو گی

چیف ایگزیکٹو   ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان  کا لاہور چیمبر کا دورہ،تجارتی امور پر تبادلہ خیال

چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کا لاہور چیمبر کا دورہ،تجارتی امور پر تبادلہ خیال

بینک الفلاح کا قسط بازارکی توسیع کیلئے 55 ملین ایکویٹی اور460 ملین روپے کریڈٹ فیسلٹی کا اعلان

بینک الفلاح کا قسط بازارکی توسیع کیلئے 55 ملین ایکویٹی اور460 ملین روپے کریڈٹ فیسلٹی کا اعلان

چھ ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ، سب سے زیادہ افغانستان کو بھیجے گئے

چھ ماہ میں 31 ملین ڈالر کے کینو ایکسپورٹ، سب سے زیادہ افغانستان کو بھیجے گئے

عوام کیلیے اچھی خبر‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عوام کیلیے اچھی خبر‘ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 2,200 روپے اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

معاشی ترقی کی کوششیں قابل قدر مگر ناکافی ہیں،میاں زاہدحسین

معاشی ترقی کی کوششیں قابل قدر مگر ناکافی ہیں،میاں زاہدحسین

کاروباری برادری  کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

کاروباری برادری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت سے کراچی کی ترقی کے لئے ماسٹر پلان بنانے کا مطالبہ کر دیا

ایاز میمن موتی والا نے سندھ حکومت سے کراچی کی ترقی کے لئے ماسٹر پلان بنانے کا مطالبہ کر دیا