فیصل آباد چیمبرکا گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، رکنیت سازی کی تجدید کا آغاز

منگل 4 فروری 2025 15:29

فیصل آباد چیمبرکا گولڈن جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، رکنیت سازی کی تجدید کا آغاز
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ چیمبر کی گولڈن جوبلی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے اے پی پی کو بتایا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی نگرانی کےلئے فاروق یوسف کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گولڈن جوبلی تقریبات کی لانچنگ کےساتھ ہی رکنیت سازی کی تجدید کی مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جو31مارچ2025تک جاری رہے گی۔

ریحان نسیم بھراڑہ نے بتایا کہ فیصل آباد کے مردم خیز خطے کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے بھی ایک خصوصی تقریب منعقدہو گی جس میں نامور شخصیات کو شیلڈز اور ایوارڈز سے نواز ا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستارہ گرین سٹی فیصل آباد میں ایکسپو اور فیملی گالا بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیمبر کی رکنیت سازی کی مہم کی تجدید کےساتھ ہی ایف سی سی آئی، ایس ایم ایس ایپ آن لائن ہو گی جس کے ذریعے چیمبر کی اطلاعات یکساں طور پر 11ہزار ممبران تک پہنچائی جا سکیں گی۔

اس موقع پرگروپ لیڈر میاں محمد ادریس نے چیمبر کی بنیاد رکھنے اور اس کی تعمیر کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اب انسٹیٹیوشن بن چکا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں مگر یہ اپنے اعلیٰ ارفع مقاصد کےلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ انہوں نے فیصل آباد کے معروف برانڈز پر زور دیا کہ وہ ایکسپو اور فیملی گالا میں بھر پور شرکت کریں تاکہ اہلیان فیصل آباد کو بہترین تفریحی سہولیات بھی مہیا کی جا سکیں۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے الیکٹرانک وپرنٹ اور سوشل میڈیاکے صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ چیمبر کی گولڈن جوبلی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں۔ بعد میں صدر نے ممبر شپ کی تجدید ی مہم کا بھی افتتاح کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ترک صدر کے  دورہ پاکستان  سے دوطرفہ سیاسی، سفارتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، افتخارعلی ملک

ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ سیاسی، سفارتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، افتخارعلی ملک

مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

بلوچستان وہیلز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6.08 فیصد کمی

بلوچستان وہیلز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6.08 فیصد کمی

معاشی نمو کے لیے ڈیجیٹل دستاویزات، کاروبار کی رجسٹریشن اور باضابطہ معیشت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ..

معاشی نمو کے لیے ڈیجیٹل دستاویزات، کاروبار کی رجسٹریشن اور باضابطہ معیشت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ..

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

ایس ای سی پی  بدھ کو InsureImpactکانفرنس پاکستان 2025 کی میزبانی کرے گا

ایس ای سی پی بدھ کو InsureImpactکانفرنس پاکستان 2025 کی میزبانی کرے گا

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں،  صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد