ایس ای سی پی ، الیکٹرانک مارگیج رجسٹرپراستعداد کار میں اضافے کے لیے سیشنز کی سیریز کا آغاز

منگل 4 فروری 2025 18:05

ایس ای سی پی ، الیکٹرانک مارگیج رجسٹرپراستعداد کار میں اضافے کے لیے سیشنز کی سیریز کا آغاز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2025ء) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے الیکٹرانک مارگیج رجسٹر (ای ایم آر) کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے تعاون سے استعداد کار میں اضافے کے لیے سیشنز کی ایک سیریز کا آغاز کیا ہے۔ ان سیشنز کا مقصد بینکاری کے پیشہ ور افراد کو ای ایم آر پورٹل کے موثر استعمال کے لیے درکار مہارت فراہم کرنا ہے۔

اس سلسلے کا دوسرا سیشن کامیابی کے ساتھ اسلامک چیمبر آف کامرس کراچی میں منعقد کیا گیا۔ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی کے افسران نے ای ایم آر پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی جس میں صارف کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی اس کی جدید خصوصیات کی نمائش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح یہ مرکزی نظام مالیاتی شعبے میں اعتماد کو فروغ دے گا جس سے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو زیادہ کارکردگی کے ساتھ باخبر فیصلے کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

مباحثے کے دوران ایس ای سی پی کی ٹیم نے الیکٹرانک مارگیج رجسٹر کے فوائد پر روشنی ڈالی، اس کے ایسے جامع ڈیٹا بیس کے طور پر کردار کو اجاگر کرتے ہوئے جو مالیاتی اداروں کے لیے مارگیج سے متعلق معلومات تک رسائی کو آسان بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ای ایم آر مالیاتی شعبے میں شفافیت، کارکردگی اور بھروسے کو بہتر بنائے گا اور روزمرہ کے مالیاتی معاملات میں اس کے موثر استعمال کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

آگاہی سیشن کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی جنہوں نے کارپوریٹ عمل کو جدید اور موثر بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا۔ ایس ای سی پی کاروباری سہولتوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ

ترک صدر کے  دورہ پاکستان  سے دوطرفہ سیاسی، سفارتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، افتخارعلی ملک

ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ سیاسی، سفارتی و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، افتخارعلی ملک

مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

مانڈوی والا موزر پلاسٹک انڈسٹری کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 0.59 فیصد اضافہ

بلوچستان وہیلز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6.08 فیصد کمی

بلوچستان وہیلز کے منافع میں 6 ماہ کے دوران 6.08 فیصد کمی

معاشی نمو کے لیے ڈیجیٹل دستاویزات، کاروبار کی رجسٹریشن اور باضابطہ معیشت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ..

معاشی نمو کے لیے ڈیجیٹل دستاویزات، کاروبار کی رجسٹریشن اور باضابطہ معیشت کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ..

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

1500 اور 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 فروری کو ہو گئی

کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے دوران 55.4 فیصد اضافہ ہوا، پاما

ایس ای سی پی  بدھ کو InsureImpactکانفرنس پاکستان 2025 کی میزبانی کرے گا

ایس ای سی پی بدھ کو InsureImpactکانفرنس پاکستان 2025 کی میزبانی کرے گا

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر29 فیصد اضافہ

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد

نمائشیں صنعت و تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں‘ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد